• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان مقابلہ برائے اسلام سوال جواب 1437

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
رمضانی مقابلہ برائے اسلام سوال و جواب ویب سائٹ رمضان 1437ہجری

امسال 1437 ہجری اسلام سوال و جواب ویب سائٹ کا رمضانی مقابلہ شروع ہو رہا ہے۔​
جس میں آپ ہر ہفتے IPad یا Galaxy Tap جیت سکتے ہیں۔
آپ (بروز ہفتہ تا جمعرات) 10 سوالات کے جواب دیں ۔ اس مقابلے میں ہفتہ بھر سوالات پوچھے جائیں گے، اور ہر ہفتے انعام پانے والوں کا اعلان ہو گا۔
طریقہ کار:
1- مقابلے کا لنک کھولیں: http://goo.gl/3CXCwE
2- رجسٹریشن کیلیے مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔
3- مقابلے کی شرائط اور تعلیمات پڑھنا مت بھولیں۔
4- آپ کے ایمیل پر بھیجے گئے لنک کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کریں۔
5- یکم رمضان سے یومیہ مقابلے کا لنک کھولیں اور سوالات کا جواب دیں، ان تمام سوالات کے جوابات www.islamqa.info/ur میں موجود ہیں۔
6- جب آپ کو جواب مل جائے تو سوال نمبر کاپی کرنا مت بھولیں؛ کیونکہ جواب کے ساتھ یہ نمبر ذکر کرنا لازمی ہے۔
7- ہر ہفتے کے آخر میں انعام پانے والوں کے اعلان کا انتظار کریں، ہو سکتا ہے کہ آپ بھی ان میں شامل ہوں۔
جزاکم اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اراکین محدث فورم کی سہولت کی خاطر ذیل میں اس ہفتے کے سوالات بمع جوابات درج ذیل ہیں ، صحیح جواب کے نیچے لکیر کھینچ دی گئی ہے ، اور آخر میں فتوی کا نمبر بھی لکھ دیا گیا ہے ۔
رمضانی مقابلہ - پہلے ہفتے کے سوالات
1 - کس سال میں رمضان کے روزے فرض ہوئے؟
1- ہجرت کے دوسرے سال۔
2- ہجرت کے تیسرے سال۔
3- ہجرت کے چوتھے سال۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
37649

2 - لا الہ الا اللہ کا کیا معنی ہے؟

1- اللہ کے سوا کوئی خالق، رازق، اور امورِ کائنات چلانے والا کوئی نہیں ہے۔
2- اللہ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں ہے۔
3- اللہ کے سوا کوئی حاکم نہیں ہے۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
11535
3 - نماز میں ستر ڈھانپنے کا کیا حکم ہے؟ نیز مرد و عورت کا ستر کیا ہے؟
1- واجب ہے، اور مرد و عورت کیلیے ناف سے گھٹنے تک ہے۔
2- فرض ہے، مرد کیلیے گھٹنے سے کندھے تک جبکہ عورت کیلیے چہرہ اور ہتھیلیوں کے سوا پورا جسم۔
3- شرط ہے، مرد کا ستر ناف سے گھٹنے تک جبکہ عورت کیلیے چہرہ اور ہتھیلیوں کے سوا پورا جسم۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
3075
4 - کیا روزے صرف اس امت کی خصوصیات میں سے ہیں؟
1- جی ہاں، اس امت سے پہلے کسی پر روزے فرض نہیں تھے۔
2- نہیں، بلکہ سابقہ امتوں کے افراد بھی روزے رکھتے تھے۔
3- ہم تک کوئی ایسی بات نہیں پہنچی جس سے اس کی وضاحت ہو یا نفی ہو۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
37649
5 - نماز کے ارکان اور واجبات میں کیا فرق ہے؟
1- رکن جان بوجھ کر، بھول کر، یا لاعلمی کی بنا پر کسی صورت ساقط نہیں ہوتا، جبکہ واجب ساقط ہو جاتا ہے ہے۔
2- رکن جان بوجھ کر، بھول کر، یا لاعلمی کی وجہ سے ساقط نہیں ہوتا، اور واجب بھی اسی طرح ہے۔
3- رکن کسی صورت میں ساقط نہیں ہوتا، جبکہ واجب بھول کر، یا لاعلمی کی وجہ سے ساقط ہو جاتا ہے اور عمداً ساقط نہیں ہوتا۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
85229
6 - رمضان میں دن کے وقت کھانا چکھنا کیسا ہے؟
1- جائز نہیں ہے؛ کیونکہ اس طرح کوئی چیز پیٹ میں جا سکتی ہے۔
2- جائز ہے، چاہے پیٹ تک کوئی چیز پہنچے یا نہ پہنچے۔
3- ضرورت کے وقت جائز ہے، بشرطیکہ پیٹ تک کوئی چیز نہ پہنچے۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
37720
7 - قضائے حاجت کے بعد پانی کی بجائے صرف ٹشو پیپر استعمال کرنا کافی ہے؟
1- اگر پانی میسر نہ ہو تو کافی ہے۔
2- کافی نہیں ہو گا بلکہ پانی استعمال کرنا لازمی ہے۔
3- پانی نہ بھی استعمال کرے تو کافی ہے۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
111813
8 - لا علاج مرض کی وجہ سے روزے چھوڑے اور ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا بھی کھلایا لیکن بعد میں روزہ رکھنے کی استطاعت پیدا ہو گئی تو اب اس کا کیا حکم ہے؟۔
1- جب تک اس کے پاس استطاعت ہے اس پر چھوڑے ہوئے روزے رکھنا ضروری ہے۔
2- کھانا کھلانا کافی ہے اس پر قضا نہیں ہے؛ کیونکہ لا علاج بیماری کی صورت میں اسے فدیہ دینے کا ہی حکم ہے۔
3- اگر تو شفا یابی سے پہلے کھانا کھلایا تو اس پر قضا نہیں ہے، اور اگر کھانا کھلانے سے پہلے شفا مل جاتی ہے تو اس پر قضا ہو گی۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
208441
9 - کیا سفید سونے میں زکاۃ ہے؟ اور اس کا نصاب کیا ہے؟
1- اس میں چاندی والی زکاۃ ہو گی، اور اس کا نصاب 595 گرام ہے۔
2- اس میں زکاۃ نہیں ہے، اس کا حکم ہیرے والا ہے، اس کا نصاب 20 گرام ہے۔
3- اس میں سونے کی زکاۃ ہے ؛ کیونکہ یہ بھی سونا ہے، اس کا نصاب 85 گرام ہے۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
100176
10 - خواتین کے بارےاذان و اقامت کا کیا حکم ہے؟
1- عورت مرد کی طرح اذان و اقامت کہے گی دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
2- اذان نہیں کہے اور اقامت کہے۔
3- خواتین کو اذان و اقامت کہنے کا حکم نہیں ہے۔

ویب سائٹ پر فتوی نمبر
14247
اپنے جوابات کی تصدیق کریں
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اسلام سوال جواب پر تین زبانوں ( عربی ، اردو ، انگریزی ) میں تین الگ الگ مسابقے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس اردو والا مسابقہ نہ کھل رہا ہو ، تو دیے گئے لنک کو کھول کر اوپر دائیں طرف سے اردو زبان منتخب کریں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
حد ہے....
رجسٹر کرنے کے بعد لاگ ان کرنے پر ایمیل غلط بتا رہا ہے اور کہ رہا ہے کہ اس نام کی کوئ ای میل رجسٹرڈ نہیں ہے.
دوبارہ رجسٹر کرنے پر لکھا آرہا ہیکہ یہ ای میل already رجسٹرڈ ہے.....
 
Top