• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان کی آمد: خیر کی آمد

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332

رمضان کی آمد: خیر کی آمد
=================


کتنے ایسے لوگ ہیں جو اس وجہ سے خوش ہورہے ہیں کہ رمضان کی سعادت نصیب ہوگی۔
کتنے ایسے بھی لوگ ہیں جو اس وجہ سے غمزدہ ہونا شروع ہوچکے ہیں کہ بھوک و پیاس کی شدت برداشت کرنی پڑے گی ۔
بعض لوگوں کے کام اس طرح کے ہوتے ہیں کہ اس میں روزہ رکھنا دشوار ہوتا ہے۔
اور کتنے ایسے بھی بدنصیب ملیں گے جو اس وجہ سے خوشی منارہے ہیں کہ انہیں روزہ داروں کے سامنے کھانے کو ملے گا۔

ہم میں سے ہر کسی کو جائزہ لینا ہے کہ مذکورہ بالا کس قسم سے ہیں ۔
اگر ہم پہلی قسم سے تعلق رکھتے ہیں تو قابل مبارک باد ہیں ، دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو رمضان المبارک کی ہرسعادت اور ہرخیروبرکت سے نوازے اور ہمیں بھی ان لوگوں میں سے بنائے ۔

دوسری قسم کے لوگوں کے لئے صرف اور صرف محرومی ہے ، دنیا میں بربادی ہے اور آخرت میں رسواکن عذاب ہے ۔ اس لئے ایسے لوگوں کو اللہ تعالی سے سچی توبہ کرنا چاہئے اوراس کے حکموں پہ چلنا چاہئے ۔

تیسری قسم کے لوگوں کو چاہئے کہ ایسا پیشہ اختیار کرے جس سے روزہ پر اثرنہ پڑے، یا کم از کم رمضان میں اپنے اس عمل سے رک جائے جس سے روزہ پر اثر پڑتا ہو۔ اور اللہ سے امید وابستہ رکھنا چاہئے ، وہی روزی دینے والا ہے ۔

چوتھی قسم کے لوگ پرلے درجے کے بدنصیب ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو کفار کی روش اختیار کرتے ہیں اور ان کی تقلید میں اہل ایمان کو کوستے اور ان کی استہزاء کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آنی چاہئے اور قہر الہی سے پناہ مانگنی چاہئے ۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں سچا پکا مسلمان بنا ، شریعت اسلامیہ پر کاربند بنا، مصائب و آلام میں صبر کی توفیق دے، اور رمضان المبارک کی قدر کرنے ، اس کی برکتوں سے لطف اندوز ہونے والا بنا۔آمین یارب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میری طرف سے بھی سب کو رمضان مبارک

جمعہ کو پاکستان میں پہلا روزہ ہو گا - ان شاءاللہ

11535838_853357374719677_3998712339702062969_n.jpg
 
Top