• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رواں ایام کی مانند ہی وہ دن تھا…

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
رواں ایام کی مانند ہی وہ دن تھا…

6رمضان


22 ہجری

مصر میں اسلام داخل ہونے کے بعد عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے "ارض النوبۃ "کی جانب عقبۃ بن نافع رضی اللہ عنہ کی قیادت میں اسلامی لشکر روانہ کیا جس نے اس علاقے میں موجود قبائل کے خلاف جنگیں لڑیں یہاں تک کہ انھوں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے صلح کر لی۔
----

92 ہجری

محمد بن قاسم رحمہ اللہ دریائے سندھ کے قریب ہندو فوج کے خلاف فتح حاصل کی اس طرھ سے سندھ مکمل طور پر فتح ہو گیا یہ ولید بن عبدالملک کے آخری زمانے کی بات ہے۔
91 ہجری

طریف بن مالک رحمہ اللہ 100 سواروں اور 400 پیادہ سپاہیوں کے ہمراہ آبنائے طارق عبور کر جنوبی اسپین کے جزیرۃ Isla de las Plomas میں اترے جو اس دن سے ان کے نام کی وجہ سے جزیرۃ طریف ( Tarifa) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس دستے کا مقصد دشمن کے بارے میں ابتدائی معلومات جمع کرنا تھا۔

انھوں نے اس علاقے پر حملہ کیا اور بخیر وعافیت واپس لوٹے ۔

مسلم سالار موسی بن نصیر کو ہسپانوی افواج کی کمزور حالت کا علم ہو گیا چنانچہ انھوں نے 7000 جنگجووں پر مشتمل لشکر تیار کر کے اپنے سالار طارق بن زیاد کی قیادت میں 92 ہجری کو اندلس روانہ کیا ان مہمات کی اکثر اہم جنگیں ماہ رمضان میں لڑی گئیں 91 ، 92 اور 93ہجری کے رمضان میں۔

223 ہجری

عباسی خلیفۃ معتصم باللہ نے ایک مسلم عورت کی مدد کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے نصاری کا مقدس شہر عموریۃ فتح کیا۔


----

532 ہجری

عماد الدین زنگی کی قیادت میں شام کے شمالی علاقے حلب میں مسلمانوں کو صلیبیوں کے خلاف پہلی فتح حاصل ہوئی۔
----


المصدر : موقع التاريخ د. محمد موسى الشريف
 
Top