• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رواں سال ایک لاکھ 43 ہزارپاکستانی حج کرینگے؛ وزیر اعظم نے نئی پالیسی منظورکرلی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
رواں سال ایک لاکھ 43 ہزارپاکستانی حج کرینگے؛ وزیر اعظم نے نئی پالیسی منظورکرلی

نمائندہ ایکسپریس 3 گھنٹے پہلے


حجاج کوایئرپورٹس پراستقبالیہ دیاجائیگا،کیس عدالت میں زیرسماعت ہے،میڈیاکوتفصیلات جاری نہیںکرینگے،جوائنٹ سیکریٹری حج فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدی،رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار350 لوگ حج کی سعادت حاصل کریں گے،جنوبی علاقوں کے عازمین کیلیے حج پیکیج 2 لاکھ 64 ہزار اورشمالی علاقوں کے عازمین کیلیے 2 لاکھ 55 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے حج پالیسی 2016 پر دستخط کردیے ہیں اور سمری وزارت مذہبی امور کو بھجوا دی ہے۔ اب وفاقی وزیر مذہبی امور24سے48گھنٹے میں حج پالیسی کا باضابطہ اعلان کر دیں گے۔ وزیر اعظم کی منظور کردہ پالیسی کے تحت رواں برس60فیصد عازمین سرکاری جبکہ باقی 40 فیصد نجی کوٹے پر حجاز مقدس روانہ ہوںگے۔نئی پالیسی کے تحت تمام حجاج کرام کوایئرپورٹس پراستقبالیہ دیا جائے گا جبکہ حجاج کی آسائش کیلیے ایئرکولر کے استعمال کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
 
Top