• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روتی ہوئی عورت اور ہنستے ہوئے مرد پر کبھی بھروسہ نہ کرو !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روتی ہوئی عورت اور ہنستے ہوئے مرد پر کبھی بھروسہ نہ کرو
عورت ہر روپ میں قابل احترام ہے
دنیا میں سب سے بڑی قوت عورت کے آنسو ہیں
عورت اور محبت لازم و ملزوم ہیں
عورت کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ بہت جلد اعتبار کر لیتی ہے
عورت ایک سمندر ہے جس کی گہرائی کو ناپنا مشکل ہے
جس گھر میں عورت کا وجود نہیں ہوتا وہ گھر گھر نہیں ہوتا
عورت گھر کی عزت ہی نہیں گھر کی روح بھی ہے
بہترین عورت وہ ہے جسے اسکا شوہر دیکھے تو خوش ہو جائے
عورت کا حسن اسکی حیا ہے
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سب باتیں سمجھ آتی ہے لیکن ذرا اسے ثابت کیجئے
روتی ہوئی عورت اور ہنستے ہوئے مرد پر کبھی بھروسہ نہ کرو
ایسا کیوں؟ مجھے نہیں لگتا ہنسنے میں بھی کوئی کراہت ہوگی یا رونے میں.،،
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344

بہت اعلی باتیں لکھی ہیں آپ نے جناب اللہ جزاے خیر عطا فرماے
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
سب باتیں سمجھ آتی ہے لیکن ذرا اسے ثابت کیجئے

ایسا کیوں؟ مجھے نہیں لگتا ہنسنے میں بھی کوئی کراہت ہوگی یا رونے میں.،،
  1. چونکہ عورت کے آنسو بہانے کے مواقع میں اتنا ”تنوع“ ہوتا ہے کہ ایک ”غیر متعلقہ“ فرد کبھی یہ جان ہی نہیں سکتا اس وقت یہ عورت کیوں رورہی ہے؟ اسی لئے اگر کوئی مرد کسی روتی ہوئی ”غیر متعلقہ عورت“ پر (رونے کا کوئی عام سا سبب جان کر اس پر) بھروسہ کرے گا تو پچھتائے گا۔
  2. اوپر کے بیان میں عورت کی جگہ مرد اور رونے کی جگہ ہنسنا پڑھئے
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
  1. چونکہ عورت کے آنسو بہانے کے مواقع میں اتنا ”تنوع“ ہوتا ہے کہ ایک ”غیر متعلقہ“ فرد کبھی یہ جان ہی نہیں سکتا اس وقت یہ عورت کیوں رورہی ہے؟ اسی لئے اگر کوئی مرد کسی روتی ہوئی ”غیر متعلقہ عورت“ پر (رونے کا کوئی عام سا سبب جان کر اس پر) بھروسہ کرے گا تو پچھتائے گا۔
  2. اوپر کے بیان میں عورت کی جگہ مرد اور رونے کی جگہ ہنسنا پڑھئے
عورت کا رونا یہ عام بات ہے ،لیکن مرد کے ہنسنے والی بات کا کیا مطلب ہے؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
روتی ہوئی عورت اور ہنستے ہوئے مرد پر کبھی بھروسہ نہ کرو
نہیں یار، ہنستی ہوئی عورت پر بھی بھروسہ بعض اوقات مہنگا پڑتا ہے۔ وہ تو ہنس پڑتی ہے پر مرد رو پڑتا ہے۔
عورت ہر روپ میں قابل احترام ہے
دیکھ لو عامر بھائی، اگر بھابھی ڈنڈا لے کر آپ پر آ جائے تو کیا پھر بھی قابل احترام ہے؟
دنیا میں سب سے بڑی قوت عورت کے آنسو ہیں
دسو یار مرد کے آنسو کسی کھاتے میں بھی نہیں
عورت اور محبت لازم و ملزوم ہیں
کیا بات ہے۔ لیکن بعض اوقات عورت اور پیسہ بھی لازم و ملزوم ہے۔
عورت کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ بہت جلد اعتبار کر لیتی ہے
یہ کمزوری اب مردوں میں بھی آ گئی ہے، مرد بے چارہ جذبات سے بھرا ہوتا ہے اور عورت اس سے فائدہ اٹھا کر اپنا جھوٹا اعتبار قائم کر لیتی ہے۔
عورت ایک سمندر ہے جس کی گہرائی کو ناپنا مشکل ہے
اسی لئے محبت کرنے والے مرد کے جذبات اور احساسات اس سمندر میں کہیں گم ہو جاتے ہیں۔
جس گھر میں عورت کا وجود نہیں ہوتا وہ گھر گھر نہیں ہوتا
اور جس مرد کے پاس عورت (بیوی) نہ ہو وہ مرد مرد تو ہوتا ہے پر تنہا۔۔۔ ابتسامہ
عورت گھر کی عزت ہی نہیں گھر کی روح بھی ہے
ہم م م م م م۔۔۔
بہترین عورت وہ ہے جسے اسکا شوہر دیکھے تو خوش ہو جائے
سبحان اللہ
عورت کا حسن اسکی حیا ہے
بالکل
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
اے عورت کی آنکھوں کے آنسوؤ!!
تم سحرِ سامری سے زیادہ پر اثر ہو، وہ بہادر جو سیلِ حوادث سے منہ نہیں موڑتے تمہارے بہاؤ میں تنکوں کی طرح بہتے نظر آتے ہیں ۔ تمہارے سکون میں طوفاں ہے، خاموشیوں میں ہنگامے ہیں ، بظاہر تم بے حقیقت سے نظر آتے ہو مگر دنیا کے ہزاروں انقلاب تمہارے شرمندہ احسان ہیں ، ہر قاعدے کی استثنا ہے،ہر درد کی دوا ہے، مگر تمہارے منترکا کوئی جوڑ نہیں ، تمہارے جادو کا کوئی توڑ نہیں، سب حربے جواب سے جاتے ہیں،لیکن اے عورت کے آنسوؤ !تم ہی وہ ہتھیار ہو جن کا وار کبھی اوچھانہیں پڑتا، روٹھو کو منانے کے لیے، بگڑوں کو بنانے کے لیے،جہاں عقل تدبیر سے عاجز آجائے تم ہی کام آتے ہو، تاریخ عالم کا وہ پہلا حادثہ جسے ہبوط آدم سے تعبیر کیا جاتا ہے،اے حوا کی بیٹی! صرف تجھ ہی کو معلوم ہے کہ کیونکر وقوع پذیر ہوا۔قدوسیوں کا معلم جب آدم کو پھسلانے میں تمام ترغیب و تحریص ضائع کر چکا تو آدم کو خدا کی نافرمانی پر آمادہ کرنے والی حوا کی ڈبڈباتی ہوئی آنکھوں کے آنسوؤ کے سوا اور کیا چیز تھی؟؟
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
۔قدوسیوں کا معلم جب آدم کو پھسلانے میں تمام ترغیب و تحریص ضائع کر چکا تو آدم کو خدا کی نافرمانی پر آمادہ کرنے والی حوا کی ڈبڈباتی ہوئی آنکھوں کے آنسوؤ کے سوا اور کیا چیز تھی؟؟
لا حول ولا قوۃ الا باللہ
 
Top