• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزانہ صرف 30 منٹ کی واک آپ کو موٹاپے سمیت کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے، تحقیق

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روزانہ صرف 30 منٹ کی واک آپ کو موٹاپے سمیت کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے، تحقیق


تیزرفتار اور مصروف ترین زندگی میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ ورزش کرے اور یہی وہ کمی ہے جو لوگوں میں موٹاپے، شوگر اور دل کی خرابی جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہی ہے اسی لیے ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 30 منٹ مناسب رفتار سے پیدل چلنا نہ صرف موٹاپے سے نجات کا باعث بنتا ہے بلکہ شوگر جیسی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔

موٹاپے میں کمی:

برطانیہ اور امریکا میں کی گئی اس نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 20 منٹ کی واک انسانی کی زندگی کو 30 فیصد بڑھا دیتی ہے جب کہ روزانہ 30 منٹ واک سے دن بھر میں 150 کلوریز جلتی ہیں جو وزن میں کمی میں مدد دیتی ہے۔

شوگر سے نجات:

ماہرین کاکہنا ہے کہ روزانہ واک خون میں شوگر کی مقدار یا لیول کو کنٹرول کرتی ہے اور انسولین کو کم رکھتے ہوئے انسان کو شوگر سے بچاتی ہے۔

دل کے لیے انتہائی مفید:

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ رننگ واک سے بہتر ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک رنر جتنا فاصلہ دوڑ کر کرتا ہے اگر اتنا ہی فیصلہ واک کرکے طے کیا جائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور خطرناک دل کی بیماریوں کو کم کرنے میں بہت مفید ہے اور واک انسان کو چاق وچوبند بھی رکھتی ہے۔

ہر طرح کے افراد کے لیے مفید:

موٹے، حاملہ خواتین اور جوڑوں کے درد رکھنے والے افراد کے لیے واک سب سے اہم علاج ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے ان بیماریوں میں مبتلا افراد مستقل مزاجی سے واک کریں تو وہ ایک صحت مند زندگی گزاریں سکتے ہیں۔

موڈ کو بہتر بنا کر ڈپریشن سے نجات دیتی ہے:

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جسم کو حرکت دینے سے انسانی جسم سے اچھا محسوس کرنے والے کیمیکل ’’اینڈروفنز‘‘ خارج ہوتے ہیں جو دماغ میں ڈپریشن پیدا کرنے والے درد کے ریسیپٹرز کو کمزور کرکے آپ کے موڈ کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔ روزانہ 35 منٹ یا ہفتے میں 3 دن 60 منٹ کی واک ہلکی اور زیادہ ڈپریشن کی علامات کو قابو کرنے میں انتہائی مفید ہے۔

پرسکون نیند :

واک کرنے اور جسم کو سورج کی روشنی میں رکھنے سے میلا ٹونن ہارمونز کو بڑھاتا ہے جو انسان میں بہتر اور پرسکون نیند میں مددگار ہوتا ہے۔

واک کرنا آسان عمل:

واک کرنے کے لیے کسی جم کی ممبر شپ، ورزش کے خصوصی کپڑوں یا جوتوں کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے لیے کسی قسم کی ٹریننگ کی بھی ضرورت نہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے ایک اچھی واک کے لیے آرام دہ جوتوں کے علاوہ کسی چیزکی ضرورت نہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کون کون واک کرتا ہے؟ ہاتھ اُٹھائیں!!

میرا ہاتھ اٹھا ہوا ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کون کون واک کرتا ہے؟ ہاتھ اُٹھائیں!!

میرا ہاتھ اٹھا ہوا ہے
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میں اس معاملے میں سست ہو - کبھی کبھی کر لیتا ہو اور اکثر سستی کی وجہ سے نہیں کر پاتا -

اس لئے ہاتھ کو درمیان تک اٹھایا ہے -
 

abusadbaig

مبتدی
شمولیت
ستمبر 03، 2015
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
0
الحمد للّٰہ
میں روز کرتا ہوں
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کون کون واک کرتا ہے؟ ہاتھ اُٹھائیں!!

میرا ہاتھ اٹھا ہوا ہے
میرا یاتھ سب سے نیچا ہے ۔کیونکہ درست میں چلنے بھرنے کے قابل ہی نہیں ہوں
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
میرا یاتھ سب سے نیچھ ہے ۔کیونکہ درست میں چلنے بھرنے کے قابل ہی نہیں ہوں
لاباس طھور ان شاء اللہ!
مومن کو ایک کانٹا بھی چبھے تو اسے اُس پر ثواب ہے اور گناہوں کا کفارہ بھی ۔
اللہ تعالی سے اُمید ہے کہ آپ کی یہ معذوری آپ کے لیے باعث اجروثواب بنتی رہے گی، ان شاء اللہ!
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں روم یا دوکان میں چار پانچ منٹ کیلئے تھوڑا بہت اچھل کود لیتا ہوں(ابتسامہ)
باقی واک تو وہی ہوتی ہے جو مسجد میں جانے آنے کی وجہ سے ہو جاتی ہے باقی اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
میرا یاتھ سب سے نیچا ہے ۔کیونکہ درست میں چلنے بھرنے کے قابل ہی نہیں ہوں
اللہ تعالیٰ سے آپ کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں،اور آپ بھی صبر کریں بیشک اللہ صبر کرنیوالوں کیساتھ ہے
اور دنیا تو آزمائشوں کا گھر ہے زندگی تو آخرت ہی کی زندگی ہے

وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلاَّ لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَلَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلاَ تَعْقِلُونَ﴿ سورة الأنعام:32
اور دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور مشغولہ ہے۔ اور بہت اچھا گھر تو آخرت کا گھر ہے (یعنی) ان کے لئے جو (اللہ سے) ڈرتے ہیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں​
 
Top