• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزانہ کشمش کھانے کے 5 فوائد

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
cd1133f0-3c4c-4aa8-95ed-daff63f160c8_16x9_600x338.jpg

روزانہ کشمش کھانے کے 5 فوائد


دبئی – غادہ شکری

ہم اپنی روزانہ زندگی میں جو کچھ کھاتے ہیں اس کا ہماری صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ ہمارے باورچی خانوں میں پایا جانے والا ایک چھوٹا سا خشک میوہ عام طور پر میٹھے پکوانوں کی آرائش اور بعض دیگر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اکثر لوگ اس کے صحت بخش فوائد اور رازوں پر توجہ نہیں دیتے۔

صحت کے امور سے متعلق معروف ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" نے کشمش کے 5 حیران کن فوائد بیان کیے ہیں جو ذیل میں دیے جا رہے ہیں :

1 – جھائیوں سے جلد کی حفاظت :

کشمش انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات سے بچاتی ہے۔ اس کے اندر پایا جانے والا "کولاجن" جلد کو لچک دار بناتا ہے اور ڈھیلا پڑنے سے روکتا ہے۔

2 – دورانِ خون کی بہتری :

پابندی کے ساتھ کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ یہ فولاد کا اچھا ذریعہ ہے جو دوران خون کو منظم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

3 – دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت :

مضبوط اور صحت مند دانتوں کے واسطے باقاعدگی سے کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کشمش میں موجود لنولینک ایسڈ (ناسير شُدَہ چِکنائيوں کا مائع تيزاب) پلاک بننے اور دانتوں کو برباد ہونے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ کشمش میں پایا جانے والا کیلشیئم دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کو ٹوٹنے اور کھوکھلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

4 – جلد کو سخت دُھوپ کے ضرر سے بچانا :

کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ امائینو ایسڈ کی بڑی مقدار جلد کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے انسانی جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو دھوپ کی لہروں کے مضر اثرات اور جلد کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

5 – سفید بالوں کے ظاہر ہونے پر کنٹرول :

کالی کشمش کو پابندی کے ساتھ کھانا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔ یہ وٹامن C اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ لہذا خوب صورت اور چمک دار بالوں کے حصول کے واسطے پابندی کے ساتھ کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

 
Top