• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزانہ 10گلاس پانی پینے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روزانہ 10گلاس پانی پینے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے :

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کے معمول میں دس گلاس پانی پینے سے جسم میں موجود اضافی کیلوریز کم ہو جاتی ہیں۔ جو افراد وزن کم کرنے کیلئے خوراک کا استعمال کم کر دیتے ہیں، انہیں وزن کم کرنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے۔

روزانہ دس گلاس پانی جسم سے چربی کے اخراج میں مددگار ہوتا ہے، اس کے علاوہ ایسے پھل اور سبزیاں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو وہ بھی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسی اشیاء، پھل اور سبزیاں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو انکا استعمال بھی سود مند ثابت ہوتا ہے، ایسی اشیاء کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے، ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل دوگلاس پانی پینے سے بھوک کی انتہا کم ہوجاتی ہے اور پھر کم کھانا کھانے کے نتیجے میں کئی پاونڈ وزن باآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دن میں کم ازکم تین مرتبہ کھا نا کھانے سے قبل دوگلاس پانی پینے سے ناصرف بڑھتے وزن پر قابو پا نا ممکن ہے بلکہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد اس قدرتی طریقے کے استعما ل کے ذریعے ادویات کے منفی اثرات سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

صبح سویرے نہار منہ نیم گرم 4 گلاس پانی پیئیں پیٹ کم ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی شفاف ہو جائے گی، زیادہ سے زیادہ پانی پینے بھوک نہیں لگتی اس سے وزن اور پيٹ دونوں کم ہو جاتے ہیں۔

http://www.arynews.tv/ud/archives/83972
 
Top