• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزمرہ کی گفتگو --- بریک ٹائم

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

اسکول، کالج، یونیورسٹی میں بریک پیریڈ یاد ہے؟ اور بریک میں دوستوں کے ساتھ خوش گپیاں؟ اب ڈیجیٹل دور میں مصنوعی بریک ہی سہی۔۔!

عربی گرائمر کی کلاسز میں ڈسکشن کافی خشک ہو جاتی ہے۔ اور بعض اوقات ہلکی پھلکی باتیں کرنے سے کلاس کا ڈسپلن خراب ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔ لہٰذا اپنے کلاس فیلوز سے گزارش ہے کہ روزمرہ کی عمومی باتیں، عربی گرائمر کے حوالے سے ٹپس، یا مثلا کسی اچھی کتاب کا تعارف، عربی سکھانے سے متعلق ویڈیو لیکچرز کے لنکس یا جاری کلاسز کے بارے میں ہلکی پھلکی گفتگو کے لئے اس دھاگے کو استعمال کریں۔ موضوع عربی کے ارد گرد ہی رہے تو اچھا ہے، بالکل ہی عمومی گفتگو کے لئے فورم کے دیگر دھاگے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ یہاں چونکہ فقط اسٹوڈنٹس ہی کو لکھنے کے اختیارات ہیں، لہٰذا وہ لوگ جو عربی کلاس کے اسٹوڈنٹس نہیں ہیں، ان سے معذرت۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پروفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر محسن نے ماہنامہ محدث لاہور میں عربی کی تدریس کو سہل بنانے پر ایک مضمون لکھا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عربی اس سے بہت آسان ہے جس طریقے سے اسے مدارس میں پڑھایا جارہا ہے۔ بعد میں لوگوں نے ان سے اس دعویٰ کا ثبوت مانگا جس کے لئے انہوں نے 30 صفحات پر مبنی ایک مختصر کتابچہ لکھا جس کا عنوان تھا ''عربی آسان ہے'' اسے مکتبہ اسلامیہ نے شائع کیا ہے۔ اس میں عبدالکبیر محسن لکھتے ہیں: میں نے جو ماہنامہ محدث کے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا تھا کہ عربی سیکھنے کے لئے پانچ لیکچرز چائیں، کچھ احباب نے مذاق اڑایا تھا کہ آپ کے پاس کوئی جاوئی چراغ ہے کہ رگڑتے ہی عربی آجائے گی کچھ نے مطالبہ کیا تھا کہ اس دعوائے کبیر کا ثبوت پیش کریں، سو ثبوت حاضر ہے۔ساحل پر تیراکی کی مشق ہوجائے تو بعد ازاں قعر میں بھی جانے کا حوصلہ پیدا ہوجاتا ہے لیجئے ساحل پر اتار دیا اب خوب مشق کریں پھر حوصلہ پیدا ہو تو آگے غواصی کے لئے مجالس فسیح اور سیاحی کے لئے دشت وسیع ہے۔(عربی آسان ہے، صفحہ 26)
بہت بہتر ہوگا کہ آپ اس اہم کتاب کا بھی مطالعہ کرلیں۔آپ کے لئے اور ان بھائیوں کے لئے جو عربی سیکھنا چاہتے ہیں بہت آسانی ہوجائے گی۔ان شاء اللہ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
لیجئے شاہد بھائی۔ یہ کتاب تو مجھے مل گئی۔ اسکینر تھا نہیں تو اینڈروائڈ کی ایک ایپ ڈھونڈی اور موبائل کیمرے سے تصاویر کھینچ کر اس کی پی ڈی ایف بنا ڈالی۔ ابھی سائز کم کرنے کا موقعہ نہیں ملا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے احباب یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

http://www.mediafire.com/view/jx1u8ke45dn9e37/Arbi_Asan_Hay.pdf
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
میرے خیال میں عربی کلاس کا کوئی مانیٹر بھی ہونا چاہئے۔۔!
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
میرے خیال میں عربی کلاس کا کوئی مانیٹر بھی ہونا چاہئے۔۔!
ہاہاہاہاہا
آپ کی یہ بات پڑھ کر مجھے بے ساختہ ہنسی آگئی۔
میرے خیال سے آپ پوچھ ہی اس لئے رہے ہیں کہ آپ کو ہی مانیٹر رکھ لیا جائے؟
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام،
جی ہاں اس وقت شاکر بھائی کی پوزیشن سب سے بہتر جا رہی ہے عربی کلاس میں۔۔۔سوچنے والا آئکون!
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ہاہاہاہاہا
آپ کی یہ بات پڑھ کر مجھے بے ساختہ ہنسی آگئی۔
میرے خیال سے آپ پوچھ ہی اس لئے رہے ہیں کہ آپ کو ہی مانیٹر رکھ لیا جائے؟
بالکل الٹ۔۔۔
میں پوچھ ہی اس لئے رہا ہوں کہ اپنی کچھ ذمہ داریاں اس پر ٹرانسفر کر سکوں۔۔! لیکن اب بتانے سے یہ مقصد فوت ہو گیا۔ اب کسی شکار کا ہاتھ آنا مشکل ہے۔
استاد محترم کو ہی کہنا پڑے گا کہ کسی کو منتخب کر لیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ویسے کمال کی بات ہے میں نے دو دن انتظار کیا کہ شاید دوسری کلاس میں کوئی جواب دے گا۔ لیکن لگتا ہے کہ سبق سب کے سر پر سے گزرا ہے۔ ابھی تک ایسی خاموشی چھائی ہے جیسے کلاس ہوئی ہی نہ ہو۔۔!
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
استاد محترم، مجھے کوئی دس روز کی چھٹی درکار ہے۔ کل سے سفر میں رہوں گا تو اسباق وغیرہ دیکھنا کافی مشکل ہوگا۔ کوشش کر کے کچھ نہ کچھ وقت انٹرنیٹ پر نکالتا رہوں گا۔ ممکن ہوا تو تصاویر بھی شیئر کروں گا ان شاءاللہ۔ لیکن کلاس سے غیر حاضری رہے گی۔ ہفتہ دس روز بعد ان شاءاللہ کور کر لوں گا۔
 
Top