• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزہ اور بیوی کے حقوق

شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
368
ری ایکشن اسکور
1,006
پوائنٹ
97

سوال : روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ سونے، بوسہ لینے وغیرہ کا کیا حکم ہے۔

جواب : روزہ کی حالت میں بیوی کے جسم سے جسم ملانا یا بوسہ لینا جائز ہے البتہ جماع کرنا حرام ہے۔ اس لئے اگر کسی کو خطرہ ہو کہ وہ اپنے آپ کو قابو نہیں رکھ سکتا تو بوسہ وغیرہ سے بچے۔ صحیح بخاری و صحیح مسلم میں عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں اپنی بیویوں کے جسم سے جسم ملا لیتے اور بوسہ لے لیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تم سب سے زیادہ اپنی حاجت پر قابو رکھنے والے تھے۔
(مشکوة باب تنزیہ الصوم)
 
Top