• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزہ دارکے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا وعدہ فرمایا ہے

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جب میں اسے کروں تو جنت میں داخل ہوجاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
تَعْبُدُ اللَّهَ لاَ تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلاَةَ المَكْتُوبَةَ، وَتُؤَدِّي الزَّكَاةَ المَفْرُوضَةَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ
اللہ تعالیٰ کی عبادت کر اور اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنا، فرض نماز قائم کر ، فرض زکاۃ ادا کر رمضان کے روزے رکھ۔
اس نےکہا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اس بھی کچھ زیادہ نہیں کروں گا جب وہ آدمی واپس مڑا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا
جو اہل جنت کا کوئی آدمی دیکھنا چاہے وہ اسے دیکھ لے ۔

(صحیح بخاری: 1397، صحیح مسلم: 14)
 
Top