• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزے سے متعلق اہم فتاوے

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 20:
حائضہ عورت اگررمضان کے مہینہ میں دن میں ناپاک ہوجائے تواسکا کیا حکم ہے؟
جواب :
علماء كے صحیح ترین قول کے مطابق اس عورت کو بقیہ دن کھانے پینے اوردیگرمفطرات سے رک جانا ہوگا , کیونکہ روزہ نہ رکھنے کا جوشرعی عذرتھا وہ زائل ہوچکا ہے, اوراسے اس دن کے روزہ کی قضا بھی کرنی ہوگی , یہ مسئلہ اسی طرح ہے کہ اگردن میں رمضان کے چاندکی رویت ثابت ہوجائے تو جمہوراہل علم کے نزدیک مسلمان اس دن کھانے پینے اوردیگرمفطرات سے رک جائیں گے اوربعد میں اس دن کے روزہ کی قضا کریں گے , اوراسی طرح مسافراگردن میں سفرسے وطن واپس آجائے تو علماءکے صحیح ترین قول کے مطابق وہ بقیہ دن کھانے پینے اورمفطرات سے رک جائےگا, کیونکہ سفرکا حکم اب ختم ہوچکا, لیکن بعد میں اسے اس دن کی قضا کرنی ہوگی – واللہ ولی التوفیق-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 21:
روزہ دارکے جسم سے اگرخون نکل جائے ,مثلاً نکسیروغیرہ پھوٹ جائے تو اسکا کیا حکم ہے ؟ اورکیا روزہ دارکے لئے روزہ کی حالت میں اپنے خون کے کچھ حصہ کا صدقہ کرنا یا چیک اپ کے لئے خون نکلوانا جائز ہے؟
جواب :
روزہ دارکے جسم سے اگرخون نکل جائے , مثلاً نکسیرپھوٹ جائے یا استحاضہ ہوجائے تو اس سے روزہ پرکوئی اثرنہیں پڑتا, البتہ حیض اورنفاس آنے سے نیز پچھنہ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے –
بوقت ضرورت چیک اپ کے لئے خون نکلوانے میں کوئی حرج نہیں , اس سے روزہ پرکوئی اثرنہیں پڑتا , البتہ روزہ کی حالت میں خون کا صدقہ (تبرع) کرنے کی بابت احتیاط اسی میں ہے کہ یہ کا م روزہ افطارکرنے کے بعد کیا جائے , کیونکہ اس صورت میں عموماً خون زیادہ نکالا جاتا ہے, اسلئے یہ پچھنہ لگوانے کے مشابہ ہے – واللہ ولی التوفیق-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 22:
کسی روزہ دارنے یہ سمجہ کرکہ آفتاب غروب ہوچکا ,یا یہ سمجہ کرکہ ابھی صبح صادق نہیں طلوع ہوئی ہے , کچہ کھاپی لیا , یا بیوی سے جماع کرلیا تو اسکا کیا حکم ہے؟
جواب:
صحیح بات یہ ہےکہ روزہ کے سلسلہ میں احتیاط برتتے ہوئے اورتساہل کا سد باب کرنے کے لئے ایسے شخص کو اس روزہ کی قضا کرنی ہوگی اوربیوی سے جماع کرنے کی صورت میں جمہوراہل علم کے نزدیک ظہارکا کفارہ بھی دینا ہوگا-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 23:
جس شخص نے رمضان کے روزہ کی حالت میں بیوی سے جماع کرلیا اسکا کیا حکم ہے؟ اورکیا مسافرکے لئے روزہ نہ رکھنے کی صورت میں بیوی سے جماع کرنا جائزہے؟
جواب :
جس نے رمضان میں روزہ کی حالت میں بیوی سے جماع کرلیا اوراس پرروزہ فرض تھا ,تو اس پرکفارۂ ظہار- واجب ہے,ساتہ ہی اسے اس روزہ کی قضا نیزجوغلطی سرزد ہوئی ہے اس پراللہ تعالى سے توبہ کرنی ہوگی- لیکن اگروہ سفرمیں تھا, یا کسی ایسے مرض کا شکارتھا جس سے اسکے لئے روزہ نہ رکھنا درست ہے ,تو ایسی صورت میں اسے صرف اس روزہ کی قضا کرنی ہوگی, کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں ہوگا, کیونکہ مسافراورمریض کے لئے روزہ توڑدینا جائز ہے خواہ وہ جماع (ہمبستری) کے ذریعہ ہو یا کسی اورچیز کے ذریعہ ,اللہ تعالى کا ارشاد ہے:
) فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ } (184) سورة البقرة
پس تم میں سے جوشخص بیمارہویا سفرپرہو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرلے –
اس سلسلہ میں عورت کا حکم بھی وہی ہے جو مردکا حکم ہے, یعنی اگروہ فرض روزہ سے تھی تواس پرکفارہ اورقضا دونوں واجب ہیں, اوراگرسفرمیں تھی یا کسی ایسے مرض کا شکارتھی جس سے اسکے لئے روزہ رکھنا دشوارتھا توایسی صورت میں اس پرکفارہ نہیں, بلکہ صرف اس روزہ کی قضا لازم ہے-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 24:
تنفس( دمہ) وغیرہ کے مریض کے لئے روزہ کی حالت میں منہ میں بخاخ (اسپرے) استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب :
مریض اگربخاخ (اسپرے) استعمال کرنے کے لئے مجبورہوتوجائز ہے ,اللہ تعالى کا ارشاد ہے:
) وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ إِلاَّ مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ } (119) سورة الأنعام
اورالله نے تمہارے لئے بیان کردیا ہے جو اسنے تم پرحرام کیا ہے , ہاں مگروہ چیزیں جن کے لئے تم مجبورہوجاؤ-
اوراسلئے بھی بخاخ (اسپرے) کا استعمال جائز ہے کہ یہ کھانے پینے کے قبیل سے نہیں , بلکہ چیک اپ کے لئے خون نکلوانے اورغیرمغذی انجکشن لگوانے کے زیادہ مشابہ ہے –
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 25:
روزه داركے لئے بوقت ضرورت پائخانہ کے راستہ سے حقنہ لگوانا کیسا ہے ؟
جواب :
مريض اگرضرورتمند ہے تو علماءکے صحیح ترین قول کے مطابق مذکورہ حقنہ لگوانے میں کوئی حرج نہیں ,شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نیزدیگربہت سے اہل علم کا یہی مسلک ہے, کیونکہ حقنہ لگوانا کھانے پینے سے مشابہت نہیں رکھتا-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 26:
روزہ کی حالت میں کسی کو خود بخود قے ہوجائے تو اسکا کیا حکم ہے ؟ وہ اس روزہ کی قضا کرے یا نہ کرے؟
جواب :
روزہ کی حالت میں خودبخود قے ہوجانے سے روزہ کی قضا نہیں, لیکن اگرکسی نے عمداً قے کیا ہے تو اسے اس روزہ کی قضا کرنی ہوگی , کیونکہ نبی r کا ارشادہے:
"جسے خود بخود قے ہوجائے اس پرقضا نہیں ,اورجس نے عمداً قے کی اس پرقضا ھے" –
اس حدیث کو امام احمد نیز اصحاب سنن اربعہ (ابوداؤد ,نسائی ,ترمذی اورابن ماجہ ) نے ابوہریرہ t کے طریق سے صحیح سند کے ساتہ روایت کیا ہے_
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 27:
گردہ کے مریض کے لئے روزہ کی حالت میں خون تبدیل کرانا کیسا ہے؟ وہ اس روزہ کی قضا کرے یانہ کرے؟
جواب :
مسئولہ صورت میں روزہ کی قضا کرنی ہوگی, کیونکہ اس سے مریض کو تازہ خون مل جاتا ہے ,خون کے ساتہ ہی اگراسے اورکوئی مادہ دے دیا گیا تووہ ایک دوسرا مفطر(روزہ توڑنے والا) شمارہوگا-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 28:
مرد اورعورت کے لئے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ اورکیا اعتکا ف کرنے کے لئے روزہ شرط ہے؟ اورمعتکف بحالت اعتکاف کیا کرے؟ نیزوہ اپنے معتکف (اعتکاف کی جگہ) میں کس وقت داخل ہو اورکب باہرنکلے؟
جواب:
اعتكاف مرد اورعورت دونوں کے لئے سنت ہے, کیونکہ نبی r سے ثابت ہے کہ آپ رمضان میں اعتکاف فرماتے تھے , اورآخرزندگی میں صرف آخری عشرہ کا اعتکاف کرتے تھے ,آپ کے ساتہ بعض ازواج مطہرات بھی اعتکاف کرتی تھیں, اورآپ کی وفات کے بعد بھی انہوں نے اعتکاف کیا-
اعتکاف کرنے کی جگہ وہ مساجد ہیں جن میں باجماعت نماز قائم کی جاتی ہو,اعتکاف کے دوران اگرجمعہ پڑے توافضل یہ ہے کہ جامع مسجد میں اعتکاف کیا جائے –
اعتکاف کرنے کے لئے علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق کوئی متعین وقت نہیں , اورنہ ہی اسکے لئے روزہ رکھنا شرط ہے ,البتہ روزہ کی حالت میں اعتکاف افضل ہے-
سنت یہ ہے کہ معتکف نے جس وقت سے اعتکاف کرنے کی نیت کی ہے اسوقت وہ اپنے معتکف (اعتکاف کی جگہ ) میں داخل ہو اورجتنی دیرکے لئے اعتکاف کی نیت کی تھی وہ وقت پورا ہونے پرباہرآجائے – کوئی ضروت پیش آجائے تو اعتکاف توڑبھی سکتا ہے ,کیونکہ یہ سنت ہے, اسکا پورا کرنا ضروری نہیں ,البتہ اس صورت میں اعتکاف پورا کرنا ضروری ہے جب اسکی نذرمانی گئی ہو-
نبی کریم r کی اتباع میں رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا مستحب ہے ,اورجوشخص اس عشرہ میں اعتکاف کی نیت کرے اسکے لئے مستحب یہ ہے کہ نبی r کی اقتدا کرتے ہوئے اکیسویں رمضان کو فجرکی نماز پڑھ کراپنے معتکف میں داخل ہو اورآخری عشرہ مکمل ہونے پرباہرآئے- درمیان میں اگروہ اعتکاف توڑدے تو اسمیں کوئی حرج نہیں ,الایہ کہ اس نے اعتکاف کرنے کی نذرمانی ہو , تو اس صورت میں اعتکاف پوراکرنا ضروری ہے ,جیساکہ اوپرمذکورہوا,
افضل یہ ہےکہ معتکف مسجد کے اندراپنے لئے کوئی مخصوص جگہ بنالے ,تاکہ ضرورت محسوس ہونے پراسمیں کچہ آرام کرسکے –
معتکف کو کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کرنی چاھئے اورذکرواذکاراوردعا واستغفارمیں مشغول رہنا چاھئے ,نیزغیرممنوع اوقات میں بکثرت (نفل ) نمازیں پڑھنی چاہئیں-
معتکف کے بعض احباب واقارب اگراس سے ملنے کے لئے آئیں اوریہ ان کے سات گفتگو کرلے تو اسمیں کوئی حرج نہیں, نبی r کے اعتکاف کی حالت میں بعض ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن آپ سے ملنے کے لئے آتیں اورآپ کے ساتہ گفتگوکرتی تھیں , ایک مرتبہ صفیہ رضی اللہ عنہا آپ سے ملنے کے لئے آئیں ,اسوقت آپ رمضان میں اعتکاف میں تھے , جب وہ واپس جانے کے لئے کھڑی ہوئیں تو آپ انہیں رخصت کرنے کے لئے مسجد کے دروازہ تک تشریف لے گئے-
یہ واقعہ اس بات کی دلیل ہے کہ معتکف سے ملنے اوراسکے ساتہ گفتگو کرلینے میں کوئی حرج نہیں ,نیزاس واقعہ میں مذکورآپ r کا فعل آپ کے انتہائی تواضع اورازواج مطہرا ت کے ساتہ آپ کے حسن معاشرت کی دلیل ہے-
وصلی اللہ علی نبینا محمد ,وآلہ وصحبہ ,وأتباعہم بإحسان إلی یوم الدین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
Top