• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزے میں انہیلر کا استعمال؟

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
محترم علماء کرام
السلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ میں سانس کا دائمی مریض ہوں۔ اور مجھے روزانہ انہیلر متعدد بار استعمال کرنا پڑتا ہے۔
میں نے دارالعلوم دیوبند کورنگی سے اس بارے میں مسئلہ معلوم کیا تھا ، ان کی تحقیق کے مطابق انہیلر روزہ توڑنے والے عوامل میں شامل ہے۔
اس لئے میں روزہ نہیں رکھتا ۔بلکہ فدیہ دیتا ہوں ہاں احترام رمضان میں کھانے سے اجتناب کرتا ہوں۔
آج میں نے محدث فتوی پر پڑھا کہ انہیلر کے استعمال سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ برائے مہربانی اس کی وضاحت فرمائیں۔
انہیلر میں دوائی محلول کی صورت میں ہوتی ہے ۔
اس کی مثال آپ کسی بھی اسپرے سے لے سکتے ہیں۔مثلاً خوشبو والے اسپرے یا کوئی دوسرے اسپرے جس میں ایک ائر ٹائیٹ بوتل سے محلول گیس کی صورت میں باہر آتا ہے۔
@اسحاق سلفی
@خضر حیات
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ میں سانس کا دائمی مریض ہوں۔ اور مجھے روزانہ انہیلر متعدد بار استعمال کرنا پڑتا ہے۔
روزے میں انہیلر کا استعمال؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

کیا روزہ کے دوران دمہ کا مریض انہیلر استعمال کر سکتا ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب ‘‘
انہیلر کے ذریعہ اگر صرف سانس کی بحالی کا کام لیا جائے یعنی اس میں کوئی دوائی نہ ڈالی جائے محض آکسیجن فراہم کی جائے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر انہیلر کے ذریعہ سانس کے ساتھ ساتھ دواء بھی جسم میں داخل کی جائے گی تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

هذا, والله تعالى أعلم, وعلمه أكمل وأتم, ورد العلم إليه أسلم, والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم
وكتبه أبو عبد الرحمن محمد رفيق الطاهر‘ عفا الله عنه

مصدر: http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-ahkam-o-msael-1156.html
 
نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

کیا روزہ کے دوران دمہ کا مریض انہیلر استعمال کر سکتا ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب ‘‘
انہیلر کے ذریعہ اگر صرف سانس کی بحالی کا کام لیا جائے یعنی اس میں کوئی دوائی نہ ڈالی جائے محض آکسیجن فراہم کی جائے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر انہیلر کے ذریعہ سانس کے ساتھ ساتھ دواء بھی جسم میں داخل کی جائے گی تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

هذا, والله تعالى أعلم, وعلمه أكمل وأتم, ورد العلم إليه أسلم, والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم
وكتبه أبو عبد الرحمن محمد رفيق الطاهر‘ عفا الله عنه

مصدر: http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-ahkam-o-msael-1156.html
محترم اسحاق صاحب
آپ کے فوری جواب کا شکریہ
برائے مہربانی پھر محدث فتوی کے فتوے میں ترمیم کروائیں۔ کیونکہ اس کے تحت پھر لوگوں میں غلط فہمی نہ پیدا ہو۔
http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/1252/0/412
 
Top