• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزے کا فدیہ کس کس جگہ خرچ کیا جا سکتا ہے؟

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

روزے کے فدیے کے طور پر کیا صرف رزہ ہی رکھوایا جاتا ہے یا یہ رقم کسی یتیم یا بیوہ کو دی جا سکتی ہے اور کیا یہ رقم دعوت کے کام پر بھی خرچ کی جا سکتی ہے ؟
برائے مہر بانی اگر جلدی اس کا جواب مل جائے تو عنائت ہو گی جزاک اللہ خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
روزے کے فدیہ کے طور پر مسکین کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ رقم دینا درست نہیں۔ ملاحظہ کیجئے یہ سوال و جواب:

میں شوگر کا مریض ہوں اوردن میں دوبار انسولین کا انجیکشن لینا ہوتا ہے ، اس لیے میں روزہ رکھنے کی بجائے اپنی افطاری کی قیمت کا فدیہ ادا کرتا ہوں ، کیا اس طریقہ سے میرا فدیہ ادا کرنا صحیح ہے یعنی فدیہ میں نقدی ادا کرنا کیونکہ میں شادی شدہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں افطار کرتاہوں ۔
اورکیا یہ فدیہ تین یا زیادہ مسکینوں پر تقسیم کیا جاسکتا ہے کیونکہ مجھے افطاری کا محتاج نہيں ملتا ؟
الحمد للہ :
جب آپ روزہ رکھنے کی استطاعت رکھتے ہيں توآپ پر روزہ رکھنا واجب ہے ، اوراس حالت میں روزہ چھوڑ کر کھانا تقسیم کرنے پرہی اکتفا کرنا جائزنہيں ، اورانسولین کے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس لیے آپ روزہ رکھ کربھی انسولین استعمال کرسکتے ہيں ، اوررمضان کےبعد افطار کیے ہوئے دنوں کی قضاء کریں ۔

آپ مزید تفصیل دیکھنے کے لیے سوال نمبر ( 1319 ) کے جواب کا مطالعہ بھی کریں ۔

لیکن اگر آپ کو روزہ رکھنے سے نقصان ہوتا ہو یا پھر آپ کوشدید مشقت ہوتی ہو یا دن کو دوائي کھانے کی ضرورت ہوتو اس وقت آپ کے لیےروزہ ترک کرنا جائز ہے ، اوراگر مستقبل میں بھی آپ قضاء نہ کرسکنے کی طاقت رکھتے ہوں تو ہر دن کے بدلے میں ایک مسکین کوکھانا کھلائيں ۔

اورآپ کےلیے نقدی حالت میں فدیہ نکالنا جائز نہيں ، بلکہ کھانے کی شکل میں ہی نکالنا واجب ہے اس لیے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ اوروہ لوگ جوطاقت رکھتے ہيں وہ بطور فدیہ مسکین کوکھانا کھلائیں } البقرۃ ( 184 ) ۔
آپ پر ضروری ہے کہ واجب ادا کرنے کے لیے مساکین کوتلاش کریں ، یا پھر نقدی اسے ادا کریں جواس کے قائم مقام بن کرکھانا خرید کر مسکینوں تک کھانا پہنچائے ۔

واللہ اعلم .
الاسلام سوال وجواب
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
شوگر کے جس پیشنٹ کو انسولین لگتا ہو اس کے لیے روزہ رکهنا عام طور پر اس کی صحت کے لیے مضر ہی ہوتا ہے. اس لیے سوال یہ نہیں کہ روزہ کی حالت میں انسولین لگا سکتے ہیں یا نہیں.
شوگر کئی قسم کی ہوتی ہے. انسولین بیس مریض طبی نقطہ نظر سے دیکها جائے تو کبهی اس لائق نہیں رہتے کہ روزہ رکهیں. اگر رکهیں تو اس کے نقصانات ان پر کئی طرح سے مرتب ہوسکتے ہیں . جہاں تک مجهے علم ہے
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
ایک سوال یہ کہ کهانا دو وقت کا یا ایک وقت کا. بعض مریض ایسے بهی ہوتے ہیں کہ وہ کهانا کهلانے کی بهی طاقت نہیں رکهتے یعنی یہ کہ وہ کسی کے آگے ہاته تو نہیں پہیلاتے لیکن اپنا کهانا ہی بڑی مشکل سے جٹا پاتے ہیں اس صورت میں کیا حکم ہے
 
Top