• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزے کی حالت میں موت ، جنت میں داخلے کی ضمانت :

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی اس حدیث کی تحقیق کر دے کیا یہ صحیح ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ؛
محترم بھائی یہ حدیث مسند احمد میں ہے ،
عن حذيفة بن اليمان رضي الله عنه قال أسندت النَّبيَّ صلَّى الله عليه وسلَّم إلى صدري فقال، مَن قال لا إله إلا الله ابتغاء وجه الله خُتِمَ له بها دخل الجنَّة، ومَن صام يومًا ابتغاء وجه الله ختم له به دخل الجنَّة، ومَن تصدَّق بصدقه ابتغاء وجه الله ختم له بها دخل الجنَّة ‘‘
جناب حذیفہ بن الیمان ؓ فرماتے ہیں : ایک دفعہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو اپنے سینے سہارا دے رکھا تھا ،
اس وقت آپ نے فرمایا : جس نے بھی اللہ کی رضا کیلئے ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ پڑھا ،اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا (یعنی اسی عقیدہ پر اس کو موت آئی )
وہ جنت میں جائے گا ، اسی طرح جس نے اللہ کیلئے ایک دن کاروزہ رکھا ،اور اسی پر اس کا خاتمہ بھی ہوا وہ جنت میں جائے گا ۔
اور جس نے اللہ کی رضا کیلئے صدقہ دیا ،اور یہی اس کا آخری عمل ہوا وہ جنت میں جائے گا ‘‘
(مسند احمد حدیث : 23324 )
علامہ البانی رحمہ اللہ ’’ احکام الجنائز ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے (وإسناده صحيح، قال المنذري (2/ 61) "لا بأس به")
اور سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ میں اس کے شواہد ذکر اس کو صحیح کہا ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور مسند احمد کی تخریج میں علامہ شعیب ارناؤط لکھتے ہیں :
صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات إلا أنه منقطع بين نعيم بن أبي هند وحذيفة. حسن: هو ابن موسى الأشيب، وعفان: هو ابن مسلم، وعثمان البتي: هو ابن مسلم البصري.
یعنی یہ روایت دیگر شاہد روایات کی وجہ سے صحیح ہے ، اس کے تمام رواۃ ثقہ ہیں ، لیکن یہ سند منقطع ہے ،کیونکہ نعیم بن ابی ھند اور جناب حذیفہ کے درمیان انقطاع ہے ؛
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
Screenshot_2016-06-27-00-37-25.png
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب!
اس فوٹو میں موجود روایت کی صحت بتا دیں.

ایک بات اور کہ روزہ کی حالت میں موت کا جو اجر اوپر مسند احمد کی حدیث میں ہے کیا وہ رمضان کے ساتھ ہی ساتھ خاص ہے؟؟؟ یا نفلی روزوں کو بھی شامل ہے؟؟؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
روزہ کی حالت میں موت کا جو اجر اوپر مسند احمد کی حدیث میں ہے کیا وہ رمضان کے ساتھ ہی ساتھ خاص ہے؟؟؟ یا نفلی روزوں کو بھی شامل ہے؟؟؟؟
یہ اجر ہر قسم کے مشروع روزہ کیلئے ہے ،فرض ،نفل ،سب کیلئے
اس میں اصل بات یہ بتائی گئی ہے کہ جس آدمی کی زندگی کا آخری عمل عبادت ہوا وہ مغفرت پائے گا
ومَن صام يومًا ابتغاء وجه الله ختم له به دخل الجنَّة، ومَن تصدَّق بصدقه ابتغاء وجه الله ختم له بها دخل الجنَّة ‘‘
وہ جنت میں جائے گا ، اسی طرح جس نے اللہ کیلئے ایک دن کاروزہ رکھا ،اور اسی پر اس کا خاتمہ بھی ہوا وہ جنت میں جائے گا ۔۔۔۔(مسند احمد حدیث : 23324 )
 
Top