• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رُؤیَتِ ھلال از غازی عزیر

ehsan

رکن
شمولیت
جولائی 01، 2011
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
48
مہربانی کرکے شیخ غازی عزیر حفظہ اللّٰہ کی کتاب "رؤیتِ ہلال" اپلوڈ کریں- اس کتاب میں عدل و انصاف کے ساتھ دونوں فریقین کے دلائل کو پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ کیا پورے عالم اسلام کی رؤیت میں وحدت ممکن ہے یا نہیں-
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاک اللہ احسان بھائی بہت عمدہ کتاب کی فرمائش کی ہے۔جی بھائی اگر لائبریری میں موجود ہوئی تو جلد اپلوڈ کردی جائے گی۔ان شاءاللہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
مہربانی کرکے شیخ غازی عزیر حفظہ اللّٰہ کی کتاب "رؤیتِ ہلال" اپلوڈ کریں- اس کتاب میں عدل و انصاف کے ساتھ دونوں فریقین کے دلائل کو پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ کیا پورے عالم اسلام کی رؤیت میں وحدت ممکن ہے یا نہیں-
میرے عزیز بھائی! پوری دُنیا کے مسلمانوں میں نمازوں کے وقت کی وحدت (رؤیتِ شمس کی وحدت) ممکن نہیں۔ (مکہ مکرمہ والے مغرب کی نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں تو ہم عشاء سے فارغ ہو چکے ہوتے ہیں، یہ تو قریب کے ملکوں کی صورت حال ہے، تو دور کے ممالک کو اسی پر قیاس کر لیں۔) تو پھر رؤیتِ ہلال کی وحدت کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟؟!! اگر بالفرض وحدتِ رؤیت طے بھی کر لی جائے تو ہم تو یہاں پاکستان میں عید منا رہے ہوں گے اور امریکی مسلمان خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہوں گے، اور جب ان کے ہاں عید اپنے جوبن پر ہوگی تو ہم اپنی عید گزار کر سو رہے ہوں گے تو وحدت کیسی؟!!
اور ویسے بھی میرے نزدیک اتحادِ امت کیلئے وحدتِ رؤیت نہیں بلکہ اعتصام بالکتاب والسنۃ ضروری ہے، فرمانِ باری ہے: ﴿ وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا ﴾ ... سورة النساءکہ ’’اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب مل کر مضبوط تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو۔‘‘
واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top