• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زاہد کوثری کہتا ہے کہ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ کی لکهی گئی کتاب کتاب التوحید کتاب الشرک ہے

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
بسم اللہ الرحمن الرحیم

زاہد کوثری کہتا ہے امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ کی لکهی گئی کتاب کتاب التوحید کتاب الشرک ہے .جس میں اللہ سبحانه وتعالى کی ٹانگ ثابت کی گئی العیاذ بالله حالانکہ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ کا یہ ہرگز عقیدہ نہیں کہ اللہ سبحانه وتعالى کی ذاتی صفات مخلوق کے مشابہ ہیں .


1.jpg


لعنت اللہ علی الکاذبین سبحانک هذا بہتان عظیم. .اتنا بڑا جهوٹ افترا کیا گیا اہلحدیث کے خادم امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ پر لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی اس کوثری کذاب کی قلم سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ امام ابن القیم امام دارمی عبدالله بن حنبل رحمہ اللہ علیهم اجمعین نہیں بچ سکے ان سب کو بدعتی گمراہ اور ان کی لکهی ہوئی کتابوں کو کلہ کفر شرک قرار دیا ان للہ وانا الیہ راجعون آپ کے سامنے میں بطورِ دلیل چند حوالہ جات پیش کرتا ہوں تاکہ حقیقت واضح ہو جائے کہ اہل بدعت کس کی روش پر چل رہے ہیں اور اپنے عقائد کہاں سے اخذ کرتے ہیں ....

زاہد الکوثری کذاب کے بدعی افکار علمائے دیوبند کے لیے لمحہ فکریہ

زاہد الکوثری المتوفی 1371ھ اہل علم کے ہاں محتاج تعارف نہیں-
انہیں بالخصوص حنفی دیوبندی مکتب فکر میں بڑی پذیرائی حاصل ہے-
اس لیے کہ انہوں نے ماضی قریب مین امام اجو حنیفہ رح اور حنفی نقطہ نظر کا بھرپور دفا ع کیا ہے- موصوف عقائد میں ماتریدی بلکہ جہمی تھے-

اس لئے فروغ میں ہی نہیں بلکہ اصولی مسائل میں بھی انہوں نے اپنے موقف کی جس انداز سے ترجمانی کی-
اس کی نظیر ماضی میں علمائے احناف میں شاید تلاش بیسار کے بعد بھی نہ ملے-

غالبا وہ پہلی ذات شریف ہے جس نے امام ابن حزیمہ رح کی " کتاب التوحید" جسے خود انہوں نے صحیح ابن حزیمہ کا حصہ قرار دیا۔

(مقالات الکوثری)

کو "کتاب الشرک" قرار دی

اور امام حنبل رح کے بیٹے امام عبداللہ رح کی "کتاب السنہ" کو " کتاب الزیغ"

(مقالات ص324)

اور امام عثمان بن سعید الدارمی المتوفی 280ھ کی "الرد علی الجھیمہ" اور "الرد علی بشر المریسی" کو "کتاب الکفر و الوثینۃ" قرار دیا ہے-

(مقالات ص300)

غور کیجیے امام ابن حزیمہ رح، امام عبداللہ رح بن احمد، اور امام عثمان رح بن سعید الدارمی جن کے علم و فضل، امانت و دیانت، حفظ و ضبط اور توثیق و تعدیل پر تمام محدثین کا اتفاق ہے-

اگر وہی شرک ، بت پرستی، کفر اور گمراہی کے معاذ اللہ علمبردار ہیں تو بتلائیے توحید و سنت کا داعی کون ہے؟
اسی طرح شیخ الاسلام ابن تیمیہ رح اور ان کے تلمیذ امام ابن قیم رح کے بارے میں جو کچھ انہوں نے "
مقالات " اور "تبدید الظلام" اور "الاشفاق" میں کہا اس کی داستان طویل ہے-

حتی کہ انہیں بدعتی، کذاب ، جاہل، غبی، ضال مضل، خارجی، زندیق، قلیل الدین والعقل تک لکھ مارا-
امام ابو حنیفہ رح اور ان کے تلامذہ کے دفاع میں امام ابو عوانہ وضاح بن عبداللہ، امام ابو اسحاق الفزاری ابریہیم بن محمد، امام ابو اسحاق ابراہیم بن محمد المزکی، امام احمد بن سلیمان النجاد، امام زکریا بن یحی الساجی، امام علی بن عمر ابوالحسن الدارقطنی، امام محمد بن عیسی الترمذی، امام محمد بن حبان ابو حاتم البستی، امام محمد بن عبداللہ الحاکم صاحب المستدرک اور امام محمد بن عمرو العقیلی رحمھم اللہ وغیرہ جیسے ائمہ حفاظ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا

امام احمد بن حنبل رح اور امام شافعی رح پر ان کے تبصرے بھی کسی صاحب علم سے مخفی نہیں..
 
Top