• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زندگی نہ تو چیلنج ہے نہ تفریح! بالخصوص (نوجوان لڑکیوں کے لیے)

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کاتہ،​
ہماری زندگی ایک نعمت ہے،اور جو وقت صحت و تندرستی کے ساتھ ہمیں میسر ہے ،وہ وقت ہمارے لیے قیمتی ہے۔​
ہماری زندگی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم اس قیمتی وقت کی قدر کریں اور اسے سوچ سمجھ کر گزاریں۔​
قرآن میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے،​

وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ 49؀ (الذریٰت)​

اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں ، شاید کہ تم اس سے سبق لو۔(49)
انسانوں میں یہ جوڑا مرد و عورت ہیں،اور یہ دونوں ہی بے مقصد پیدا نہیں کیے گئے ،جہاں مرد پر کچھ فرائض و ذمہ داریاں اور احکامات ہیں،ویسے ہی عورت کے لیے بھی ہیں،ایک ماں کی حیثیت سے ،ایک بیٹی ،بہن اور ایک بیوی کی حیثیت سے وہ اپنی رعیت کی ذمہ دار ہے۔​
اس رعیت کی ذمہ داری امت مسلمہ کی ان بیٹیوں اور نوجوان لڑکیوں پر بھی ہے ، جو اپنے مقصد حیات کو بھلا کر "سیر و تفریح" میں کھوئی ہوئی ہیں،جن کے لیے زندگی اور اپنی عزت حقیقت نہیں بلکہ "چیلنج"ہے۔افسوس کے ساتھ کہ ہمارا معاشرہ اور بلخصوص وہ نوجوان دین جنہیں "مرد مجاہد" کہا جاتا ،آج ان بے راہ روی کا شکار لڑکیوں کے باعث گمراہی کی دلدل میں ہیں۔جس "صنف نازک" کو پردہ اور شرم و حیا کا لبادہ اوڑھایا گیا تھا​
آج اس کے لباس میں بے حیائی،بے پردگی اور ناشائستہ انداز غالب ہے۔یہ بے راہ روی کاشکار نوجوان لڑکیاں کس طرح معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن رہی ہیں ،اس مختصر کلپ سے صورت حال کا ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔​
معاملے کی سنگینی یہاں تک ختم نہیں ہوتی بلکہ ان کی وجہ سے معاشرے کی شریف اور دین دار لڑکیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پردہ اور دین داری پر تنقید سننا،اوباش افراد کی طرف سے ستایا جانا یہ ان کی زندگی کا افسوس ناک پہلو ہے۔مقصد اس نازک معاملے کو بیان کرنے کے ساتھ اس مسئلے کا حل تجویز کرنا بھی ہے۔​
اللہ تعالی نے دین اسلام کے ذریعے ہمیں ہر چیز کا لائحہ عمل دیا ہے ، اس لیے ہمیں بھٹکنے کی ضرورت نہیں ،بھٹکتا صرف وہ ہے جو اس راستے سے جدا ہوجاتا ہے،اور ہر راستہ منزل نہیں دیتا !​
اس لیے نوجوان لڑکیوں ۔۔۔زندگی نہ تو سیر و تفریح نہ مذاق،آپ کی عزت اور وقت قیمتی ہے،​
نوجوانی کے اس دور میں کردار کی تعمیر کریں ، یہ تعمیر ایک نسل کی زندگی سنوار سکتی ہے۔​
ایسا نہیں ہے کہ دین اسلام لڑکیوں کو نصب العین نہیں دیتا ،اگر ضرورت ہے تو اسے تلاش کرنے کی۔آزادی ،حقوق نسواں ،حوصلہ ،کونفیڈنس ، جرات ، ایک عزت کا مقام یہ سب اسلام ایک لڑکی کو دیتا ہے،غلط تب ہوتا ہے جب ہم اس کو توڑ مڑوڑ کر پیش کرتے ہیں۔​
اللہ تعالی ہم اس سے معاف فرمائے،اور اس سے قبل کہ ہم پر سختی یا آزمائش آئے ،ہمیں راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین​
تحریر۔۔۔از​
دعا​
 
Top