• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زکواۃ صدقات وغیرہ کی بخیلی کی مذمت !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

10312537_688513564530200_2735612466141058929_n.jpg


زکواۃ صدقات وغیرہ کی بخیلی کی مذمت !!!

زکواۃ صدقات وغیرہ کی بخیلی کی مذمت :

اللہ تعالیٰ نے فرمایا!

جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی اور نیک بات کی تکذیب کی تو ھم بھی اس کی تنگی و مشکل کے سامان میسر کر دیں گے -اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا

سورہ اللیل #١١-٨

ایک مقام پر فرمایا !

جو شخص اپنے نفس کی بخیلی سے بچا لیا جائے وہی کامیاب ہے

التغابن #١٦
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !

ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن (ظالموں کے لئے ) عذاب کا سبب ہو گا اور بخل (کنجوسی) سے بچو کیوں کہ بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر کے رکھ دیا - بخل نے انہیں اس بات پر ابھارا کہ انہوں نے مسلمانوں کا (ناحق ) خوں بہایا اور ان کی حرمتوں کو حلال بنا لیا "


***** مسلم #٢٥٧٨ *****

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!

بخیل اور صدقه دینے والے کی مثال دو انسانوں کی ہے جنہوں نے زرہ پہن رکھی ہے ان کے ہاتھوں کو ان کی چھاتیوں اور ان کے سینوں کی جانب جکڑ دیا گیا ہے ، صدقه دینے والا جب صدقه عطا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو زرہ کشادہ ہو جاتی ہے اور بخیل جب صدقه کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو زرہ سمٹ جاتی ہے اور ہر حلقہ اپنی اپنی جگہ پر کس جاتا ہے .


***** بخاری #١٤٤٣ *****
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
احسان جتلانے سے صدقه زکواۃ ضائع ہو جاتا ہے

ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ

اے ایمان والو ! اپنے صدقہ کو احسان جتلا کر اور ایذا پہنچا کر برباد نہ کرو ، جس طرح وہ شخص جو اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور نہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھے نہ قیامت پر ، اس کی مثال صاف پتھر کی طرح ہے جس پر تھوڑی سے مٹی ہو پھر اس پر زور دار بارش برسے اور وہ اسے بالکل صاف اور سخت چھوڑ دے ، ان ریاکاروں کو اپنی کمائی میں سے کوئی چیز ہاتھ نہیں لگتی اور اللہ تعالیٰ کافروں کی قوم کو (سیدھی) راہ نہیں دکھاتا

البقرہ #٢٦٤

ابن کثیر رہ ، اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ خبر دی ہے کہ صدقه کرنے کے بعد اگر احسان جتلا دیا جائےیا ایذا پہنچا دی جائے تو صدقه باطل ہو جاتا ہے جیسے اس شخص کا صدقه باطل ہو جاتا ہے جو لوگن کو دکھانے کے لئے صدقه کرتا ہے

تفسیر ابن کثیر #٦٢٨/١

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’تین قسم کے لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ تو نظر کرم فرمائے گا، نہ ان کو گناہوں سے پاک کرے گا ، بلکہ ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔ (ان میں سے ایک ) احسان جتلانے والا (بھی ہے)۔

(ترمذی: ح 1132)

مزید فرمایا:۔

’’احسان جتلانے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔‘‘


(النسائی: ح 5577)

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!

ہمیشہ شراب پینے والا ، والدین کا نا فرمان اور احسان جتلانے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا

ابن حبان #٥٣٤٦
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10641270_469448279860105_8927779061682005490_n.jpg


بُخل اور ایمان


حوالہ:

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَايَجْتَمِعُ غُبَارٌفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ فِي جَوْفِ عَبْدٍأَبَدًاوَلَايَجْتَمِعُ الشُّحُّ وَالْإِيمَانُ فِي قَلْبِ عَبْدٍ أَبَدًا

(سنن النسائی:3110،باب فَضْلُ مَنْ عَمِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَى قَدَمِهِ)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12654540_928902310511372_2155952774589906152_n.jpg


وہ جہنم کی آگ میں ہوگا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زكاة کو روکنے والا (یعنی ادا نہ کرنے والا) قیامت کے دن (جہنم کی ) آگ میں ہوگا

-----------------------------------------------
( الترغيب والترهيب :2/15،،صحيح الترغيب :762 ، ،
صحيح الجامع :5807)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12512330_953527961382140_1787932428450355556_n.jpg


بخیلی (کنجوسی) = بربادی

بخیلی (کنجوسی) سے بچو ، کیونکہ بخیلی نے تم سے پہلے (اُمتیوں) کے لوگوں کو اُبھارا ، تو انہوں نے اپنوں کے خون بہائے ، اور حرام کردہ چیزوں کو حلال ٹھہرا لیا

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

------------------------------------------------

(صحيح ابن حبان : 6248 ، ، 5177 ، ، الترغيب والترهيب : 3/196 ، ،
صحيح الترغيب : 2217)

------------------------------------------------

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ بندے کے دل میں بخل اور ایمان کبھی (ایک ساتھ) جمع نہیں ہو سکتے

------------------------------------------------

(نسائي : 3110 ، ، تخريج مشكاة المصابيح : 3751 ، ،
صحيح الجامع : 7616 ، ، صحيح ابن حبان : 3251 ، ،
مسند عمر : 1/102)
 
Top