• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زکوۃ فقیر کی ملکیت میں دینا شرط نہ ہونا

شمولیت
جون 07، 2014
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
36
سلام !

قال اللہ تعالی انما الصدقات للفقراء والمساکین والعاملین علیھا والمولفۃ قلوبھم وفی الرقاب والغارمین وفی سبیل اللہ وابن السبیل

اس آیت مبارکہ سے متعلق چند سوالات کے متعلق علماء رہنمائی فرمائیں

i) اس آیت میں ابن سبیل مطلق ہے جس کا فقیر ہونا ضروری نہیں کہ فقیر کا ذکر پیچھے گزر چکا ہے پھر یوں کیوں کہتے ہیں کہ زکوۃ میں فقیرکو مالک بنانا ضروری ہے

ii) اسی طرح فی سبیل اللہ مطلق ہے کہ اس سے صرف جہادی مراد نہیں وہ تمام افراد ، جگہیں مراد ہیں جن پر فی سبیل اللہ کا اطلاق ہوتا ہے جیسے وہ علماء کرام / طلباء کہ جن کو فی سبیل اللہ کی وجہ سے کسب معاش کا موقع میسر نہ آتا ہو کہ اب یہ فی سبیل اللہ ہیں کہ اپنا پورا وقت ہی اس میں صرف کر رہے ہیں۔

iii) اسی فی سبیل اللہ سے یہ زکوۃ مساجد، مدارس ، دینی تبلیغ و اشاعت میں بھی دینا جائز ہوا کہ یہاں دینا بھی فی سبیل اللہ ہے

جوابات دے کر تشفی فرمائیں
 
Top