• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زیادہ پانی پینے سے حمق پیدا ہوتا ہے؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم بھائی، بیماری میں علاج کروانا چاہئے، اور علاج ادویات سے ہی آپکا ہو رہا ہو گا آپکی بیماری میں آپکو پانی کی ضروررت ھے جس سے پتھری پشاب کے ذریعے ذائل ہوتی ھے، ادویات کا کام ھے جس کے اندر پتھری کو ریزہ ریزہ کرنا اور پانی کا کام ھے پشاب کے راستے اسے خارج کرنا۔ اس لئے آپ ڈاکٹری نسخہ کے مطابق پانی کا جتنا استعمال آپکو کہا گیا ھے اسے کریں۔ ڈاکٹری نسخہ کے مطابق ایک تندرست آدمی کے لئے روزانہ ٦ سے ٨ کپ/ گلاس پینے چاہئیں۔ خیال رہے یہ تندرست انسان کے لئے ہیں، ڈاکٹر جسے پانی زیادہ پینے کو کہتے ہیں وہ اس کا تعلق ان کی بیماری سے ہوتا ھے۔ اگر کوئی احدیث مبارکہ کی روشنی میں آپکو دلیل سے زیادہ پانی پینا منع کرتا ھے تو پھر میری رائے کو رد کر دیں۔

والسلام
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اور یہ بھی واضح رہے اسی وقت آخری وقت میں رزق بھی تقسیم ہوتا ہے
السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کاتہ ،

دین اسلام ہر چیز میں اعتدال کا درس دیتا ہے ، اسی طرح پانی کی مثال ہے۔
لیکن بھائی یہ جو رزق کے حوالے سے آپ نے بات کی ، کیا اس کی کوئی دلیل بھی ہے ؟؟؟ حوالہ ضرور دیں۔
جزاک اللہ خیراً
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ان تمام بھائیوں اوربہنوں سے گزارش کروں گا جن کو اس مسئلہ کے بارے میں کوئی مستند معلومات ہیں تو یہاں ضرور شئیر کریں اور خصوصا محترمہ بہن نسرین فاطمہ سے گزارش کروں گا جو ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھی ہیں کہ وہ اپنی رائے ضرور دیں۔
میری نظر اس تھریڈ پر آج گئی ہے جس کی میں معذرت خواہ ہوں میں ان شآاللہ جلد ہی اس حوالے سے
متعلق معلومات شئیر کرتی ہوں
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
665
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
ہر آدمی اپنے جسم کا بہترین طبیب ہوتا ہے ،بعض کے لءے پانی پینا اگر مفید ہے تو بعض کے لءے نقصان دہ بھی ہے،
 
شمولیت
اگست 07، 2013
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
76
پوائنٹ
23
آپ نے اکثر یہ پڑھا اور سنا ہوگا کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ پانی کے آٹھ گلاس پینے چاہیں۔ جب کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک انسان کو روزانہ کتنا پانی درکار ہوتا ہے ؟ اس کا انحصار کئی عوامل پر ہے۔ مثلاً اس کی رہائش سرد یا گرم علاقے میں ہے؟ اس کی عمر، وزن اور قدکاٹھ کتنا ہے؟ وغیرہ۔
آٹھ گلاس کے مفروضے کی بنیاد غالباً 1945ء میں نیوٹریشن کونسل کے تحت کی جانے والی ایک سائنسی تحقیق ہے ۔ جس میں بتایا گیا تھ کہ ایک بالغ انسان روزانہ 64 اونس یا تقریباً آٹھ گلاس مائع استعمال کرتا ہے۔ مائع سے مراد پانی، چائے، شربت، کھانے، پھلوں، سبزیوں اورخوراک کی دیگر اشیاء میں قدرتی طور پرموجود پانی ہے۔
خیال یہ ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ 'مائع' کا لفظ پانی میں بدل گیا اور یہ جملہ کہ ایک بالغ انسان تقریباً آٹھ گلاس مائع روزانہ استعمال کرتا ہے، غلط العام ہوکریہ بن گیا کہ ایک بالغ انسان کو روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا چاہیے۔
واللہ اعلم
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
“زیادہ” پانی پینا۔ مگر “زیادہ” کتنا ہے اور “کم کتنا” اس کا “فیصلہ” کون کرے گا۔ غالباً قرآن و حدیث میں تو اس کا ذکر نہیں ملتا کہ ایک عام صحت مند آدمی کو “کتنا” پانی پینا چاہئے۔ اور نہ ہی کہیں یہ “ہدایت” ملتی ہے کہ پانی “کم” یا “زیادہ” پہنا چاہئے۔ جب اس بارے مین قرآن اور حدیث خاموش ہے اور یہ کوئی “دین کا مسئلہ” بھی نہیں ہے تو پھر اس کے لئے ہمیں طبی ماہرین سے رجوع کرنا چاہئے۔ آج 12 ستمبر 2013 کے روزنامہ جنگ کراچی کی اہم تازہ ترین خبروں میں یہ خبر بھی موجود ہے:

زیادہ پانی پینا بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے: تحقیق
نیویارک۔۔۔ این جی ٹی۔۔۔۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ زیادہ پانی پینا صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ لیکن طبی ماہرین نے اس تصور کو غلط قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر پانی کے استعمال سے جسم میں مائع کی مقدار غیر مناسب حد تک بڑھ جاتی ہے جو سوڈیم کی مقدار کو کم کردیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی وی پروگرامز اور اشتہارات میں زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے پر زور دیا جاتا ہے، جو درست نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق ساٹھ سے ستر کلوگرام وزن کے ایک عام انسان کو دن میں دو لٹر سے زیادہ پانی نہیں پینا چاہئے۔ (خبر کا اختتام)


دو لٹر کا مطلب ہے دس گلاس (عام سائز) پانی۔ عام طور سے ایک انسان بارہ گھنٹہ متحرک یعنی فعال رہتا ہے۔ بقیہ بارہ گھنٹوں میں سے تین چار گھنٹے “غیر فعال” جبکہ کم و بیش آٹھ گھنٹہ سویا رہتا ہے۔ گویا اسے اپنے بارہ فعال گھنٹوں میں دس گلاس پانی پینا ہے، اگر اس کا وزن 60-70 کلوگرام ہے۔ (اوسطاً ہر گھنٹہ میں ایک گلاس پانی) وزن اس سے کم ہو تو آٹھ گلاس اور زیادہ ہوتو بارہ گلاس تک پانی پینا چاہئے۔ پانی کی یہی مقدار طبی ماہرین کے مطابق “موزوں مقدار” ہے۔ اس سے کم پانی پینا بھی نقصان دہ ہے اور اس سے زیادہ بھی۔ الا یہ کہ انسان کسی مرض میں مبتلا ہو اور اُسے ڈاکٹر نے پانی پینے سے متعلق کوئی خصوصی ہدایات دے رکھی ہو۔واضح رہے کہ اس “دو لٹر پانی” میں وہ “سب کچھ” شامل ہے، جو انسان دن بھر “پیتا” رہتا ہے، جیسے سادہ پانی، شربت، دودھ، لسی، چائے، کافی وغیرہ وغیرہ۔ ہاں اس “پینے” میں سگریٹ، حقہ، سگار وغیرہ شامل نہیں ہیں (ابتسامہ)
 

نوشاد نوری

مبتدی
شمولیت
جون 11، 2014
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
2
صحیح بات یہی ھے کھ عام حالات مین پانی اعتدال سے پینا چاھیے لیکن علاج کے لے زیادہ پیا جا سکتا یے
طبی تحقیق کے لیے ڈاون لوڈ کرین "علاج جمیع الامراٖٖض بالمای" گوگل پلے سے
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
موجودہ سائنس اس بات کوتسلیم نہیں کرتی کہ زیادہ پانی پینا انسان کے لیے مفید ہے ۔اصل یہی ہے کہ پانی کتنی مقدار میں پینا انسان کےلیے ضروری ہے یہ خود انسان کے دماغ میں لگا سینسر پیاس کی شکل میں بتا دیتا ہے ۔ پیاس لگے بغیر پانی پینا انسان کے مفید نہیں ۔
 
Top