• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو انتہائی اہم اور بڑا عہدہ دے دیا گیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو انتہائی اہم اور بڑا عہدہ دے دیا گیا

منگل‬‮ 3 جنوری‬‮ 2017 | 0:41

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل راحیل سریف کو دہشت گردوں کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے اتحاد اسلامک ملٹری الائنس ٹو فائیٹ ٹیررازم کا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری اطلاعات کے مطابق 15 دسمبر 2015 کو قائم کئے گئے اس قومی اتحاد کے بانی پرنس محمد بن سلمان السعود ہین اس فوجی اتحاد کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا گیا ہے۔یہ قومی اتحاد افریقہ‘ جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف کام کرے گا’ جب یہ اتحاد قائم کیا گیا تو س کے رکن ممالک کی تعداد 34 تھی جو اب بڑھ کر 39 ہوگئی ہے یاد رہے کہ چند روز قبل سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ اطلاعات تھیں کہ جنرل راحیل شریف کو 39 ملکی اسلامی فوجی اتحاد کا دفاعی مشیر مقرر کیا جارہا ہے تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف کو فوجی اتحاد کا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ایک دو روز تک متوقع ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ایں عزت بزور ڈنڈا نیست !

راحیل شریف ریٹائر ہوچکے ہیں ان کے تن پر وردی خاکی اور ہاتھ میں لاٹھی نہیں ہے لیکن لوگ پھر بھی ان سے وارفتہ محبت کرتے ہیں، انہیں عزت دیتے ہیں، حرمین شریفین میں "شریفین"اور زرداری کے علاوہ بھی ہم نے کئ سیاستدانوں کو دیکھا لوگ ان کے پیچھے بھی بھاگ رہے تھے مگر زبان پر چور چور اور گو گو کے نعرے تھے ،ہاں لوگ راحیل شریف کے پیچھے بھی بھاگے ہیں مگر نعرے مختلف تھے ،دیکھیے جنرل کو مسجد نبوی شریف میں دیکھ کر لوگ کیسے پرجوش ہوئے !!!!!

(نوٹ میں ذاتی طور پر حرمین شریفین کے احاطے اور حدود میں سیاسی مذہبی اور سماجی اس طرح کے شور و غوغا کو درست نہیں سمجھتا ہوں ،اگرچہ جگہ اور طریقہ ہر دو کا انتخاب موزوں نہیں ہے مگر بہرحال یہ سچ ہے کہ پاکستانی عوام جنرل راحیل سے محبت اور ان کی عزت کرتی ہے ۔)

فردوس جمال



 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہمارے '' لبرل ''اور ''شیعہ نواز'' طبقے کو بہت''پیڑ'' ہو رہی ہے!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دو منہ والا سانپ !

ویڈیو

لنک

پہلا منہ :

پہلے منہ کی زہریلی بدبو
راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ بنائے جانے کی خبروں پر بھارتی میڈیا میں ماتم ،بھارتی عسکری ماہرین کے مطابق یہ بھارت کے لیے شدید جھٹکا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کا اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی نریندر مودی کی سب کوششیں رائگاں گئیں، اور سب دعوے کھوکھلے نکلے ، اس سے پاکستان کا اثر و نفوذ عرب دنیا میں بڑھے گا اور خطے میں پاکستان زیادہ طاقتور بن کر سامنے آئے گا جو کہ بھارت کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے ۔

دوسرا منہ :

دوسرے منہ کا تعفن
ہمارے ہاں کی وہ سب مرغیاں جو دانہ پاکستان سے کھاتی ہیں اور انڈہ انڈیا اور ایران کے ڈربے میں جاکر دیتی ہیں وہ سب بھی راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کی خبروں پر منہ سے خون کی پیچس کررہی ہیں .
دونوں کی تکلیف کو ملا کر دیکھو ۔! سب کہانی سمجھ آئے گی ۔
یہ ایک تصویر کے دو رخ نہیں بلکہ ایک سانپ کے دو منہ ہیں ،ایک دھڑ اور دو سر والا سانپ ہے ۔
ہاں کمنٹس میں لکھنا نہ بھولو ....شکریہ راحیل شریف ۔شكرا جنرال راحيل شريف .

فردوس جمال
 
Last edited:
Top