• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سالگرہ منانا بدعت کیسے؟؟؟

وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
اس کا ایک جواب یہ بھی دیا گیا ہے - صحیح ہے یا غلط یہ تو اہل علم ہے بتا سکتے ہیں

سالگرہ منانے پر لوگ مختلف الخیال ہیں
منع کرنے والے
جو منانے سے منع کرتے ہیں ان کے مطابق یہ مسلمانوں میں جاری عمل نہیں ہے یہ بدعت ہے اور دیگر ادیان کی تقریب ہے
زندگی کا ایک سال کم ہو رہا ہے تو اس پر خوشی نہیں منائی جا سکتی وغیرہ
حدیث میں ہے جس نے کوئی ایسا کام کیا جس کے بارے میں ہمارا امر نہ ہو تو وہ بھی مردود ہے
جواز والے
جو اس کے جواز کے قائل ہیں ان کے نزدیک یہ کوئی دینی کام نہیں ہے نہ اس کو دین کا حصہ سمجھا جا رہا ہے
یہ صرف ایک خوشی کی تقریب ہے
—————————–
راہ اعتدال
راقم کے نزدیک یہ ہے کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے
ایام جاہلیت میں کیے جانے والے تمام اقدار و کلچر غلط نہیں سمجھا گیا مثلا عقیقہ جو پیدائش پر کیا جاتا ہے اس پر ایام جاہلیت میں عمل ہوتا تھا اسلام نے اس سے منع نہیں کیا اس کو جائز کیا کہ جو چاہے کرے لہذا جب مسلمان سالگرہ مناتے ہیں تو نہ تو کوئی مشرکانہ عمل ہوتا نہ بدعت ہوتی ہے کیونکہ اس کو نیکی سمجھ کر نہیں کیا جا رہا ہوتا
حدیث میں ہے
خالفوا الیھود والنصاری۔ یعنی یھود ونصاری کی مخالفت کرو
اگر کسی چیز کا تصور کسی خاص قوم یا مذھب سے منسلک سے نہ رہے تو پھر وہ خاص اس قوم کا کلچر نہیں رہتا
مثلا لباس میں سوٹ ٹائی پہنا آج مغربی کلچر کا خاصہ نہیں ہے چینی جاپانی افریقی سب سوٹ پہن رہے ہیں بشمول مسلمانوں کے
اسی طرح سالگرہ منانا صرف اہل مغرب یھود ونصاری کا خاصہ نہیں ہے تمام دنیا میں لوگ اس کو کر رہے ہیں اور کوئی اس کو مذھب کا حصہ نہیں سمجھتا
انبیاء کا کلچر بھی بدلتا رہا ہے شیخ مدین کی بیٹیاں بکریوں کو پانی پلانے ہانک کر کنواں پر لے جاتی ہیں جہاں موسی سے ملتی ہیں لیکن عربوں میں یہ روایت نہیں ملتی کہ عورتیں بکریاںوں کی گلہ بانی کرتی ہوں
دنیا کا کلچر تبدیل ہوتا رہا ہے اور رہے گا لہذا اس میں جو چیز غلط نہ ہو اس کو کرنے میں کوئی عیب نہیں ہے
حدیث جس نے کوئی ایسا کام کیا جس کے بارے میں ہمارا امر نہ ہو میں امر سے مراد دینی حکم ہے
اسی طرح وَمَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ؛ فَهُوَ مِنْهُمْ جس نے کسی قوم کی مشابہت لی وہ انہی میں سے ہے
یہ روایت صحیح بخاری و مسلم میں نہیں اور اس کی ایک بھی سند صحیح نہیں ہے
شعيب الأرناؤوط: إسناده ضعيف. کہتے ہیں
امام احمد کے استاد امام دحیم کہتے ہیں هَذَا الحديثُ ليسَ بشيء یہ حدیث کوئی چیز نہیں
اس میں محدثین عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ پر جرح کرتے ہیں
اس کی ایک منفرد سند مسند البزار میں ہے جس میں على بن غراب ہے جو ضعیف ہے اس کے علاوہ ہشام بن حسان بصری ہے جو ضعیف ہے اور ابن سیرین سے روایت کرتا ہے
لہذا اس روایت کی ایک بھی سند مناسب نہیں
واضح رہے کہ عید میلاد النبی منانا بدعت ہی رہے گا کیونکہ اس کو نیکی ہی سمجھ کر کیا جاتا ہے
اسلام اس دینا میں اخروی فلاح کے لئے ہے لوگوں کو عرب بنانے کے لئے نہیں ہے​
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412

اسلام اس دینا میں اخروی فلاح کے لئے ہے لوگوں کو عرب بنانے کے لئے نہیں ہے
براہ کرم آپ جہاں سے سوال کرتے ہیں اسکو وہیں تک محدود رکھا کریں.
آپ کی یہ عادت مجھے سخت نا پسند ہے.
 
وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
براہ کرم آپ جہاں سے سوال کرتے ہیں اسکو وہیں تک محدود رکھا کریں.
آپ کی یہ عادت مجھے سخت نا پسند ہے.
بھائی-

اسلام میں آپ کی یا میری عادت کی کوئی اہمیت نہیں - اب میں وہاں ایک تھریڈ دیکھوں تو مجھے کیسے پتا چلے گا کہ یہ یہ صحیح ہے یا نہیں - یہاں آپ جیسے اہل علم ہیں استاد محترم @کفایت اللہ اور @اسحاق سلفی بھائی جیسے لوگ ہیں - اب میرے جیسے بندے کو کیسے پتا چلے گا کہ وہاں جو لکھا ہے وہ صحیح ہے یا نہیں -

اب میں کس سے پوچھوں کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا -

اس فورم پر اوپر لکھا ہے کہ آزادانہ بحث و تحقیق کا حامی علمی و دعوتی فورم - میرے بھائی اگر اس پر لوگوں کی پسند و ناپسند چلتی ہے تو ایسا لکھنے والوں کا کیا مطلب ہو گا -

اگر یہ لوگوں کی پسند اور ناپسند کا فورم ہے تو آپ کو مبارک ہو -

اب اگر میں کہیں کوئی اسلام کی بات پڑھوں اور اس کو کوٹ کر کے یہاں پوچھوں تو کیا یہ غلط ہے اور اگر غلط ہے تو میں کہاں سے پوچھوں کہ حقیقت کیا ہے - کیا صحیح ہے کیا غلط ہے -

میں تو اس فورم کی بات وہاں بھی کوٹ کر دیتا ہوں -

ایڈمن صاحب سے گزارش ہے کہ بات کو واضح کریں کہ کیا یہ واقعی یہ
آزادانہ بحث و تحقیق کا حامی علمی و دعوتی فورم
ہے یا لوگوں کی پسند یا ناپسند کا

شکریہ
 
ایک خامی ہو تو ذکر کروں. میرے پاس فالتو باتوں کے لئے وقت بالکل نہیں ہے. آپ کی عادت میں خوب جانتا ہوں.

محترم شیخ @خضر حیات صاحب حفظہ اللہ!
براہ کرم سوال کا جواب دیں اگر وقت ہو تو. کافی دن ہوگۓ اس سوال کو. جزاکم اللہ خیرا
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
ماشاء اللہ بہت ہی اہم سوال ہے۔اور بدعت کے معنی ومفہوم کے پیش نظر تو سالگرہ کو بدعت کہنا درست معلوم نہیں ہوتا۔واللہ اعلم!
ہاں جواز اور عدم جواز کا مسئلہ الگ ہے۔
 
وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
ایک خامی ہو تو ذکر کروں. میرے پاس فالتو باتوں کے لئے وقت بالکل نہیں ہے. آپ کی عادت میں خوب جانتا ہوں.
جو لکھا ہے اس میں غلطی واضح کریں ، آپ کسی کی ڈیوٹی نہیں لگا سکتے کہ فلاں کام کریں یا نہ کریں ۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
آپ کسی کی ڈیوٹی نہیں لگا سکتے کہ فلاں کام کریں یا نہ کریں
پیارے بھائی.
بندے نے آپ کی ڈیوٹی نہیں لگائی. بس آپ کو ایک مشورہ دیا ہے کہ آپ جس طرح کا طرز عمل اختیار کرتے ہیں وہ مناسب نہیں ہے.
آپ یہاں کے سوال وہاں اور وہاں کے سوال یہاں کرتے ہیں. اگر علم حاصل کرنا ہے تو اسکا طریقہ اپنانا چاہیے.
خیر صرف اسی پر اکتفاء کرتا ہوں.
 
وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
پیارے بھائی.
بندے نے آپ کی ڈیوٹی نہیں لگائی. بس آپ کو ایک مشورہ دیا ہے کہ آپ جس طرح کا طرز عمل اختیار کرتے ہیں وہ مناسب نہیں ہے.
آپ یہاں کے سوال وہاں اور وہاں کے سوال یہاں کرتے ہیں. اگر علم حاصل کرنا ہے تو اسکا طریقہ اپنانا چاہیے.
خیر صرف اسی پر اکتفاء کرتا ہوں.
سب سے پہلے تو معذرت میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا - بندہ معافی کاطلب گار ہے -

میں ایک بار پھر یہی کہوں گا کہ

اب میں وہاں ایک تھریڈ دیکھوں تو مجھے کیسے پتا چلے گا کہ یہ یہ صحیح ہے یا نہیں-

اب میں کس سے پوچھوں کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا -

اب اگر میں کہیں کوئی اسلام کی بات پڑھوں اور اس کو کوٹ کر کے یہاں پوچھوں تو کیا یہ غلط ہے اور اگر غلط ہے تو میں کہاں سے پوچھوں کہ حقیقت کیا ہے - کیا صحیح ہے کیا غلط ہے -

میں تو اس فورم کی بات وہاں بھی کوٹ کر دیتا ہوں -

اب میں نے یہاں یہاں کچھ پوچھا ہوا ہے -
کیا ان باتوں کے جوابات دیے گیۓ ہیں - وہاں اسلامک بیلیف والے جواب ضرور دیتے ہیں - لیکن یہاں کچھ سوالات کے جوابات نہیں دیے جاتے -
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
کیا ان باتوں کے جوابات دیے گیۓ ہیں - وہاں اسلامک بیلیف والے جواب ضرور دیتے ہیں - لیکن یہاں کچھ سوالات کے جوابات نہیں دیے جاتے -
کئی باتوں کے جوابات مجھے بھی نہیں ملتے. خیر.
آپ اس بات کو انتظامیہ تک پہونچاۓ.
لیکن جس کی جہالت واضح ہو اس سے سوال کرنا؟
یہ دین کا علم ہے آپ اسمیں احتیاط نہیں برتیں گے تو کس میں؟؟؟
خیر اس پر تفصیلی گفتگو ہو سکتی ہے. اور بھی کئی وجوہات ذکر کی جا سکتی ہیں. لیکن وقت اجازت نہیں دیتا. امتحانات کی آمد ہے اور اس سے پہلے اور بھی مصروفیات. دو دو مقالات ہیں. اس وجہ سے معاف کریں
 
Top