• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سبب اور شرط میں کیا فرق ہے؟

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
اصول فقہ میں سبب اور شرط میں کیا فرق ہے؟آسان فہم انداز میں بیان کیجے۔کہ آسانی سے سمھج میں آجائے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اصول فقہ میں سبب اور شرط میں کیا فرق ہے؟آسان فہم انداز میں بیان کیجے۔کہ آسانی سے سمھج میں آجائے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
( سبب ) لغت میں اس " ذریعہ " کے ہیں جس سے کسی مقصود تک پہنچا جائے ، جیسے کوئی راستہ منزل مقصود تک پہنچاتا ہے
اور اصطلاح میں " السبب " اس چیز یا وقت اور عمل کو کہاجاتا ہے جس کے وجود سے کوئی شرعی حکم لازم ہو ۔
اور جس کی عدم موجودگی سے وہ شرعی حکم لازم نہ آئے ۔۔
مشہور اصولی عالم عبدالکریم النملہ لکھتے ہیں :
" ما يلزم من وجوده الوجود، ويلزم من عدمه العدم لذاته " الْمُهَذَّبُ في عِلْمِ أُصُولِ الفِقْهِ الْمُقَارَنِ
یعنی جس کے موجود ہونے سے ایک حکم کا وجود لازم آئے ، اور جسکی عدم موجودگی سے کوئی شرعی حکم لازم نہ آئے ۔
.مثلاً : زنا کا وجود " سبب " ہے ایک شرعی حکم کا ۔ وہ ہے زنا کی سزا " حد "
یا جیسے سورج کا ڈھلنا نماز ظہر کے واجب ہونے کا سبب ہے ، رمضان کا آنا روزوں کے فرض ہونے کا سبب ہے ،
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اور شرط اصطلاح میں درج ذیل معنی میں استعمال ہوتی ہے
الشرط في الاصطلاح هو:
هو: " ما يلزم من عدمه العدم، ولا يلزم من وجوده وجود ولا عدم لذاته ".

یعنی جس کے وجود پر کسی دوسری کا وجود موقوف ہو ، اگر یہ چیز نہ پائی جائے تو وہ دوسری بھی نہ پائی جائے گی ،
لیکن شرط والی چیز کا وجود دوسری چیز کو لازم نہیں "
مثلاً وضوء نماز کیلئے شرط ہے ، اگر وضوء نہ ہوگا تو نماز نہ ہوگی ، لیکن یہ ضروری نہیں کہ وضوء موجود ہو تو نماز بھی لازمی موجود ہو
کیونکہ بسا اوقات نماز کے علاوہ بھی وضوء کا وجود ثابت ہے ،
اور واضح رہے کہ :
جس چیز و عمل کیلئے اسے شرط قرار دیا گیا یہ شرط والی چیز اس چیز کے ذاتی وجود کا حصہ نہ ہو ، بلکہ اس سے خارج کی چیز ہو
جیسے وضوء حقیقت نماز سے خارج کی چیز ہے لیکن اس کیلئے شرط ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب سبب اور شرط میں جوہری فرق دیکھئے :

upload_2017-7-21_18-24-51.png
 
Last edited:
Top