• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سبحان اللہ! دبئی کا مقدس قرآن پارک تکمیل کے آخری مراحل میں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سبحان اللہ! دبئی کا مقدس قرآن پارک تکمیل کے آخری مراحل میں
21 فروری 2015


دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) دنیا میں سیاحوں کی دل لگی کیلئے تو بہت بڑے بڑے اور طرح طرح کی آسائشوں سے مزین پارک بنائے جاتے ہیں مگر دبئی میں پہلی دفعہ ایک ایسا عظیم الشان پارک تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو قرآنی تعلیمات الخوانیج کے علاقے میں Holy Quran Park کے نام سے یہ خوبصورت پراجیکٹ تقریباً 27 ملین درہم (تقریباً 75 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاگت سے بنایا گیا ہے اور اب اس کی تعمیر اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پارک میں سڑکوں کی پختگی اور پارکنگ کا کام جاری ہے جس کے بعد اسے تزئین و آرائش کا کام مکمل کر کے رواں سال ستمبر میں کھولے جانے کا امکان ہے۔

اس پارک میں ایسے درخت لگائے گئے ہیں کہ جن کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے۔

پاک کتاب میں مذکورہ 54 اقسام کے درختوں اور پودوں میں سے 35 اقسام یہاں لگائی گئی ہیں، 15 گرین ہاﺅسز میں لگائی جائیں گی جبکہ باقی 20 پارک سے باہر اگائی جائیں گی۔

پارک میں جدید آلات سے لیس ایک سرنگ تعمیر کی جائے گی جس میں قرآنی معجزات کو بصری و صوتی انداز میں پیش کیا جائے گا۔

اس میں عمرہ کارنر، فوارے، صحرائی گلستان، نخلستان اور جھیل میں بھی بنائی گئی ہے۔

یہ پارک روح کو تازہ کرنے والے دلکش مناظر کے علاوہ قرآنی معلومات کے خوبصورت خزانے کا منظر بھی پیش کرے گا اور خصوصاً بچوں اور نوعمر لوگوں کیلئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ح
 
Top