• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سبز مچھلی

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
سبز مچھلی
ہمارے گھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی ڈش مچھلی ہے جسے میں مختلف ذائقوں میں بناتی ہوں میں آپ سے مچھلی کی مختلف ڈشز شئیر کروں امید ہے آپ کو پسند آئیں گی بنائیں کھائیں اور کھلائیں بھی ۔ اور مجھے ضرور بتائیں کہ کیسی لگی اللہ آپ کے دستر خوان میں برکت دے۔
تیاری کے لئے اجزا
رہو مچھلی 1 کلو
ہری مرچ 5 عدد
ہرا دھنیا باریک کترا ہوا ایک پیالی
ہرا دھنیا رنگ 2چٹکی
اجینو موتوآدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس 4 چائے کے چمچے
سلاد کے پتے 15سے 20 عدد
ترکیب

مچھلی کو صاف کرکے دھو لیں اسے ثابت رہنے دیں ٹکڑے نہ کریں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں تھوڑا پانی ملا کر گرائینڈ کر لیں ایک ٹرے میں مچھلی رکھ کر اس پر چھری سے کٹ لگائیں اور ہرے مصالحہ کے ساتھ باقی تمام اجزا کو اس پر اچھی طرح لگا کر دو تین گھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں پھر اس مچھلی پر دونوں طرف سے تیل اچھی طرح لگا کر اسے گرل کر لیں یا اسے اوون میں سرخ کرلیں یا فرائی پین میں سرخ کرلیں اور پھر سلاد کے ساتھ ڈیکوریٹ کرکے سرو کریں ۔
 
Top