• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سب سے پہلے پاکستان یا اسلام-ایک اشکال کا تجزیہ

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس موضوع پر بہت کچھ لکھا گیا ہے

پاکستان جیسا ملک تو سونے کی چڑیا ہے، جتنا اللہ نے اس ملک کو نعمتوں سے نوازا ہے اتنا شاید کسی ملک کے پاس وسائل ہوں، ایک رپورٹ میں پڑھا تھا کہ سعودیہ کا جتنا تیل نکلتا ہے اس کا ڈبل کر لیں تو اتنی قیمت کا یہاں صرف تانبہ یا کوئلہ ہے، واللہ اعلم

لیکن ہائے افسوس یہاں اللہ کی توحید کا نظام نافذ نہیں ہے، جس کی وجہ سے سب ذلیل ہیں، وسائل کے باوجود لوگ بھوکے مر رہے ہیں، سود کے نظام نے معیشت تباہ کر دی ہے، عریانی و بے حیائی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، اور ان سب کی جڑ شرک ہے۔

کاش اس ملک میں کوئی صالح حکمران آ جائے، اور وہ تب آ سکتا ہے، جب ہم سب لوگ اپنے اپنے اعمال درست کریں اور اصلاح کریں، لیکن یہاں کے لوگ تو ایسے جیتے ہیں جیسے وہ گناہ کے قریب بھی نہیں پھٹکتے۔ اللہ ہم سب کی اصلاح فرمائے آمین
 
Top