• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سجدہ میں جاتے ہوئے گھٹنے پہلے ٹکائے جائیں یا ہاتھ ،

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
"اذا سجد احد کم فلا یبرک کما یبر ک البعیر ولیضع یدیہ قبل رکبتیہ" رواہ ابو داؤد و النسائ عن ابی ہریرہ۔
جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے بلکہ دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں سے پہلے ٹکائے ۔
ناصر الدین البانی نے اسے صحیح کہا ۔ امام ترمذی نے اسے غریب کہا جبکہ امام بخاری فرماتے ہیں اس روایت میں محمد بن عبداللہ کا کوئی متابع نہیں ،میں نہیں جانتا کہ محمد بن عبداللہ نے ابوالزناد سے سنا بھی ہے یا نہیں ( نیل الاوطار جز2 ص214)
یہ اقتباس میں نے صلوٰۃ المسلمین مولف مسعود احمد کے صفحہ نمبر 377 سے لیا ہے
اس کی سند اور تحقیق جلدی درکار ہے ،
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
یہ حدیث بالکل صحیح ہے ۔ علامہ البانی رحمہ اللہ اس کی سند پر بڑی عمدہ بحدث کرتے ہوئے اسے صحیح قرار دیا ہے ۔
دیکھئے: أصل صفة صلاة النبي صلى الله عليه وسلم (2/ 720)۔
جہاں تک عدم متابعت کی بات ہے تو ثقہ راوی کی روایت کے صحیح ہونے کے لئے ضروری نہیں ہے کہ کوئی متابعت کرے۔بخاری کی پہلی حدیث انمالاعمال بالنیات میں بھی یہی حال ہے کہ شروع کے طبقات میں رواۃ منفرد ہیں کسی نے ان کی متابعت نہیں کی ہے پھر بھی یہ حدیث بالاتفاق صحیح ہے۔
رہا امام بخاری رحمہ اللہ کی طرف سے سماع کے عدم ثبوت کی بات تو امکان لقاء کی صورت میں یہ اعتراض غیرمسموع ہے ۔ ورنہ صحیح مسلم کی بھی بعض احادیث اسی طرح دیگر بہت سی احادیث ضعیف قرار پائیں گی جو باجماع امت صحیح ہیں۔
مزید تفصیل کے لئے اصل صفۃ الصلاۃ کا مذکورہ حوالہ دیکھیں۔
 
Top