• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سحری میں نمک کازیادہ استعمال پیاس کی شدت بڑھا دیتا ہے،ماہرین

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سحری میں نمک کازیادہ استعمال پیاس کی شدت بڑھا دیتا ہے،ماہرین
اسٹاف رپورٹر ہفتہ 20 جون 2015

کھجور غذائیت سے بھرپورقدرت کا بہترین تحفہ ہے، ماہرغذائیت کی گفتگو ۔ فوٹو: محمد نعمان/ایکسپریس

کراچی: سحری میں نمک کا زیادہ استعمال پیاس کی شدت میں اضافے کاباعث بنتاہے جبکہ تیل میں تلی ہوئی اشیا زیادہ کھانے سے بھی دن بھر پیاس لگتی ہے،ماہرین طب نے کہاکہ تلی ہوئی خوراک زیادہ کھانے سے جسم میں کولیسٹرول بڑھ جاتاہے ۔

سحر وافطار میں پھلوں کے تازہ جوس اوردہی میں پھلوں کی چاٹ شامل کرکے کھانااور لیموں کوپانی میں نچوڑکرشربت کااستعمال مفید ہوتا ہے،سحری میں چپاتی کیساتھ شلجم ،پالک،ٹنڈے، مونگ کی دال کا استعمال بہترین غذاہے ،ماہرین کاکہنا ہے کہ روزے رکھنے سے جسم کے فالتوفاسدمادے ضائع ہوتے رہتے ہیں اورمعدہ درست کام کرنے لگتاہے ،بسیارخوری بیماری جبکہ روزے رکھناصحت کی کنجی ہوتی ہے۔

روزہ رکھنے سے آنتوں کی صفائی اورمعدہ کی اصلاح ہوتی ہے،ماہرین کے مطابق رمضان المبارک میں معدہ ،جگر، آنتیں، گردے اورپٹھوں کو آرام کاموقع ملتاہے،علاوہ ازیں ماہرغذائیت کا کہنا ہے کہ کھجورغذائیت سے بھرپور قدرت کابہترین تحفہ ہے ،کھجورمخرج بلغم اورمقوی ہے کھجورکو پانی میں بھگوکراس کاپانی بھی پیاجاتاہے۔
 
Top