• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سرمایہ داری کی مخالفت ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ بِمَآ اٰتٰىھُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ ھُوَخَيْرًا لَّھُمْ۝۰ۭ بَلْ ھُوَشَرٌّ لَّھُمْ۝۰ۭ سَيُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِہٖ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ۝۰ۭ وَلِلہِ مِيْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۝۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ۝۱۸۰ۧ
اورجنھیں خدانے کچھ اپنے فضل سے دیا ہے اور وہ اس میں بخل کرتے ہیں، نہ سمجھیں کہ یہ ان کے حق میں بہتر ہے بلکہ یہ ان کے حق میں برا ہے ۔ جس پر وہ بخل کرتے ہیں وہ قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہوگا۱؎ اورزمین وآسمان کی میراث اللہ کی ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے خبر دار ہے ۔۲؎(۱۸۰)
سرمایہ داری کی مخالفت

۱؎ ان آیات میں سرمایہ داری کی مخالفت نہایت موثر انداز میں بیان کی گئی ہے اوربتایا ہے کہ مال ودولت کا وہ حصہ جو خدا کی راہ میں خرچ نہ ہو، قیامت کے دن ان کے لیے طوق وسلاسل ہوجائے گا۔

۲؎ ا س آیت میں اشتراکیت کا وہ بلند اصول بتایا گیا ہے جس تک ہنوز ہمارے سوشلسٹ نہیں پہنچ سکے۔

قرآن حکیم کہتا ہے کہ میراث و ملک حقیقتاً صرف رب السموت کے لیے ہے ۔ البتہ دنیا داروں کو بطور امانت کے سپرد کردیا گیا ہے ، تاکہ وہ اس کا صحیح استعمال کریں۔
حل لغات

{یُطَوَّقُوْنَ} مادہ تطویق۔ طوق پہنانا۔
 
Top