• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سرگودھا میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے 20 افراد کو قتل کردیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

سرگودھا میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے 20 افراد کو قتل کردیا

اتوار 2 اپريل 2017

متاثرین کو پہلے نشہ آور چیز کھلائی گئی اور پھر تشدد کر کے قتل کیا گیا، ڈپٹی کمشنر۔ فوٹو: اے ایف پی

سرگودھا: نواحی علاقے 95 شمالی کی درگاہ علی محمد گجر میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے 20 افراد کو تشدد کر کے قتل اور 4 کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے 95 شمالی کی درگاہ علی محمد گجر کے متولی عبدالوحید نے ساتھیوں کی مدد سے 20 افراد کو قتل کردیا۔ قتل ہونے والوں میں سے 16 افراد کا پوسٹ مارٹم کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، مرنے والوں میں 10 مقامی، 2 اسلام آباد، ایک لیہ، ایک پیر محل کا شہری شامل ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے درگاہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ درگاہ کا متولی عبدالوحید مریدین کو برہنہ کر کے دھمال ڈلواتا اور ان سے کہتا کہ اس طرح مریدین گناہوں سے پاک ہو جاتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ درگاہ کے متولی نے مقتولین کو پہلے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر انہیں چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا، جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 16 مرد شامل ہیں جب کہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہیں، واقعے کی اطلاع متولی کے تشدد سے بچ کر اسپتال پہنچنے والی خاتون نے دی۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ دربار کے متولی عبدالوحید اور درگاہ کی صفائی کرنے والے نوید سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق گرفتار عبدالوحید خود کو اعلیٰ پائے کی روحانی شخصیت کہتا تھا اور الیکشن کمیشن کا ملازم ہے۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عبدالوحید کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں، وہ الیکشن کمیشن کا سابق ملازم اور لاہور میں تعینات تھا تاہم عبدالوحید نے ایک سال قبل الیکشن کمیشن سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ آر پی او کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

https://www.express.pk/story/781171/
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
درگاہ میں مریدین کا غیر اخلاقی طریقے سے ’’علاج ‘‘ ہوتا تھا مرد و خواتین مزار سے برہنہ حالت میں کیوں نکلتے تھے؟

پیر‬‮ 3 اپریل‬‮ 2017 | 9:29


سرگودھا ( مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سرگودھا کے مرکزی ملزم عبدالوحید کے مریدین کا کہنا ہے کہ درگاہ میں مختلف نوعیت کا نشہ سر عام کیا جاتا ہے اور مرکزی ملزم سمیت اس کے تمام ساتھی اکثر و بیشتر نشے میں رہتے اور اسی حالت میں لوگوں کو گمراہ کرتے ، اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کا غیر فطری طریقے سے علاج معالجہ کیا جاتا تھا ، متعدد مرتبہ یہاں سے مردو خواتین کو برہنہ حالت میں نکلتےہوئے دیکھا گیا کیونکہ انہیں عبد الوحید ایسا کرنے کو کہا کرتا تھا ، زیادہ تر مریدین علی محمد مرحوم سے عقیدت رکھتے تھے جس کی وفات کے بعد اس کی درگاہ پر ہونیوالی سرگرمیوں کے باعث یہاں آنیوالوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی تھی ۔ پولیس ٹیم نے جب ملزمان کو طیش میں دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو بھی مبینہ طور پر مارنے کی کوشش کی ۔

http://javedch.com/pakistan/2017/04/03/256666
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سرگودھا میں خون کی ہولی کھیلنے والے جعلی پیر نے کیا وجہ پیش کر دی؟ جان کر حیران ہوں گے

اتوار‬‮ 2 اپریل‬‮ 2017 | 12:25

سرگودھا(آن لائن)بیس مریدوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم عبدالوحید نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے شک تھا کہ مقتول افراد اسے زہر دینا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے تمام افراد کو پہلے نشہ آور چیز پلائی اور پھر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈنڈوں
اور خنجروں کے وار کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ اسے شک تھا کہ اس کے پیر علی احمد گجر، جو 2 سال پہلے انتقال کر گیا تھا، کو زہر دیا گیا تھا اور یہ شبہ بھی تھا کہ اب اسے بھی زہر دینے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اس لئے اس نے اپنے پیر کے قتل کا بدلہ لینے اور خود کو بچانے کیلئے ان تمام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

http://javedch.com/pakistan/2017/04/02/256434
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سانحہ سرگودھا، اندھی عقیدت کایہ عالم ہے کہ ملزم کے خلاف کوئی مرید گواہ بننے کےلئے تیارنہیں ،ریجنل پولیس آفیسر

اتوار‬‮ 2 اپریل‬‮ 2017 | 18:27

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے کاہے کہ 20 مریدوں کے قاتل جعلی پیرکے خلاف ایف آئی آرکاٹ لی گئی ہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آرپی او سرگودھا شاہدحمید نے کہا کہ اندھی عقیدت کایہ عالم ہے کہ ملزم کے خلاف کوئی مرید گواہ بننے کےلئے تیارنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی اور مزید معاملہ اس وقت آگے بڑھ سکے گا جب فرانزک رپورٹ آئے گی واضح رہے کہ
پولیس نے درگاہ کے گدی نشین عبدالوحید سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہےیہ انسانیت سوز اور دلخراش واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے 95 شمالی میں قائم دربار پر پیش آیا جہاں علی محمد گجر کے گدی نشین عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درگاہ پر موجود 6 خواتین سمیت 22 افراد کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا پھر ان پر ڈنڈوں اور خنجر کے وار کیے گئے جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت چٹھہ نےکردی ہے

http://javedch.com/pakistan/2017/04/02/256513
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسلام میں درگاہ ، مزارات ، خانقاہ کا کوئی تصور ہے ؟

ہمیں تو عہد نبوی و صحابہ میں زندہ انسان مسجد میں نظر آتے ہیں ...اور مرے ہوے عام و خاص ایک سادہ سے قبرستان میں ...اور باقی وقت کاروبار زندگی کے مقامات پر
 
Top