• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی ادارے اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور واجبات ادا کریں، مفتی اعظم

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی ادارے اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور واجبات ادا کریں، مفتی اعظم
روزنامہ پاکستان، ویب ڈیسک
توار 7 اگست 2016

ریاض: سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کریں۔

سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے لاکھوں افراد کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور صورت حال ان کے فاقوں تک جا پہنچی ہے، ان مفلوک الحال لوگوں میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ تنخواہوں سے محروم ان افراد کے حق میں اب سعودی عرب کے مفتی اعظم بھی بول پڑے ہیں۔

مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیزآل الشیخ نے ملک بھر کی کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود ہزاروں پاکستانی محنت کش مسائل کا شکار ہیں اور ان کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے 50 کروڑروپے کی امداد جاری کی گئی ہے جو پاکستان میں کے اہل خانہ کو مالی امداد کی صورت میں دی گئی ہے۔
 
Top