• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف
رونامہ پاکستان
29 ستمبر 2015 (22:45)

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف ہوا ہے، شاہی خاندان کے ایک رکن نے شاہ سلیمان کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔

نجی چینل 92 کے مطابق شاہی خاندان کے ایک رکن نے آل سعود کے نام ایک خط میں تیل کی گرتی قیمتوں، یمن جنگ اور سانحہ منیٰ کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے شاہ سلیمان کی قیادت پراعتراضات اٹھائے ہیں،

مبینہ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ سلیمان کی صحت ٹھیک نہیں امور مملکت شہزادہ محمد بن سلیمان چلا رہے ہیں۔

شاہی خاندان کے رکن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہی خاندان کی دوسری نسل میں بے چینی پائی جاتی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے پانچ بڑے جلد اہم فیصلے کرینگے۔

 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
سچ تو یہ ہے کہ شاہ سلمان حقیقت میں شاہ فیصل ثانی ہیں جس طرح شاہ فیصل رحمہ اللہ نے عالم مجوس و یہود کو اپنی موحدانہ پالیسیوں سے شکست دی تھی اسی طرح شاہ سلمان حفظہ اللہ بھی اس منھج کے ساتھ انہی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
اللہ تعالی ان کا حامی و ناصر ہو ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی بادشاہ کے خلاف ان کے اپنے ہی بھائی کس چیز کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟
سعودی شہزادے کے دعوے نے ہنگامہ برپا کر دیا
روزنامہ پاکستان، 24 اکتوبر 2015 (19:12)

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) جب سے سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عنانِ اقتدار سنبھالی ہے انہیں ہٹائے جانے کی سازشوں کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور اکثر اوقات ان سازشوں کا مرکز سعودی شاہی خاندان ہی ہوتا ہے۔ اب برطانوی اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ نے رپورٹ دی ہے کہ شاہ سلمان کے 8 بھائی انہیں اقتدار سے ہٹا کر ان کے چھوٹے بھائی کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔


رپورٹ میں ایک منحرف شہزادے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شاہ سلمان کی عمر اس وقت 79 سال ہے اور وہ سعودی عرب کے علیل اور کمزور ترین حکمران ہیں جبکہ ان کے وہ بھائی جنہیں اقتدار میں لانے کی خبر سامنے آئی ہے ان کی عمر 73 برس ہے اور ان کی صحت ابھی تک بالکل ٹھیک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باقی تمام بھائی شاہ سلمان کو ہٹا کر چھوٹے بھائی کو بادشاہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ امور مملکت بہتر سر انجام دے سکیں۔


برطانوی اخبار نے سعودی شہزادے کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملک کے 75 فیصد علماء کرام و دیگر مذہبی طبقے طاقت کے ذریعے شاہ سلمان کی اقتدار سے بے دخلی اور شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو ان کی جگہ بادشاہ بنانے کی حمایت کریں گے۔

برطانوی اخبار سے بات کرنے والے سعودی شہزادے نے خود کو شاہ عبدالعزیز کا پوتا بتایا تھا۔ واضح رہے کہ سابق سعودی فرماں روا شاہ عبدالعزیز کے اس وقت 12 بیٹے زندہ ہیں جن میں سے 8 نے شاہ سلمان کی مخالفت کردی ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بطور معلومات کے عرض ہے کہ یہ دی انڈیپنڈنٹ وہی اخبار ہے جس نے چند سال پہلے یہ شوشہ چھوڑا تھا کہ سعودیہ روضہ نبویہ کو ہدم کرکے اس کی جگہ تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
فلسطین کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا، سعودی شہزادہ الولید بن طلال
جمعرات 29 اکتوبر 2015

عرب اور اسرائیل تعلقات اور مستقبل کی دوستی خطے میں ایرانی مداخلت روکنے کے لئے ضروری ہے،


دوحہ: سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا۔

کویتی اخبار القبس نے سعودی شہزادے الولید بن طلال کی جانب جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ یہودیوں اور اسرائیلی جمہوری خواہشات کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں عرب ممالک کی جانب سے اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو روکنے کی بھرپور کوشش کروں گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ عرب اور اسرائیل تعلقات اور مستقبل کی دوستی خطے میں ایرانی مداخلت روکنے کے لئے ضروری ہے۔

شہزادہ ولید بن طلال نے سعودی حکومت پر زور دیا کہ وہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو روکنے کے لئے نئی پالیسی مرتب کرے اور اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا جائے تاکہ خطے میں شام اور روس کی فوجی مداخلت کی آڑ میں ایرانی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔

سعودی شہزادے کا مزید کہنا تھا کہ پورے مشرق وسطیٰ میں برپا ہونے والے سعودی عرب کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ایران فسلطین کارڈ کھیل کر سعودی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔

روس چار سال سے جاری شامی خانہ جنگی میں باغیوں پر حملے کر کے باقاعدہ ایک فریق بن چکا ہے اور ایسی صورت میں ایران روس اور حزب اللہ کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لئے سعودی عرب اور اسرائیل کا اتحاد ضروری ہے۔

ح
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
فلسطین کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا، سعودی شہزادہ الولید بن طلال
اس کے بارے میں انکی ذاتی ویب سائٹ پہ تردید آ گئی ھے :
عربى
English
Report on AWDNews.com Attributing Statements to HRH Prince Alwaleed on Palestine & Israel
29/10/2015
HRH Prince Alwaleed Bin Talal Bin Abdulaziz Alsaud Private office is stating that the story and the statements attributed to HRH Prince Alwaleed by AWDNews.com are wholly fabricated and false. HRH Prince Alwaleed did not speak to the Kuwait News Agency as the story claims or any other entity, for that matter, nor has Prince Alwaleed ever made any of the statements attributed to him in the story.
Furthermore, AWDnews.com has falsely fabricated and attributed stories about Prince Alwaleed in the past, and they have never contacted the office of HRH Prince Alwaleed. We consider this site to lack any credibility or veracity as a news source.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
یہ کیا ، روزنامہ پاکستان نے بھی فضول صحافت شروع کردی ہے ، فیس بک پر لائک کے بھوکے لوگ ایسے عنوانات قائم کرتے ہیں :
فلاں نے ایسا کیوں کیا ؟ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی ؟
فلاں نے ایسا سخت بیان کیوں دے دیا ؟ آپ جان کر بہت حیران ہوں گے ۔
خبر کی ابتداء و انتہاء سعودی شہزادے کی بقول ان کے ہنسی والی خبر سے ہورہی ہے ، جبکہ درمیان میں کسی کی طلاق کی وجوہات تلاش کی جارہی ہیں ۔
 
Top