• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی شوریٰ میں پہلی بار خواتین کیلئے نشستیں مخصوص

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
[SUB]

سعودی شوریٰ میں پہلی بار خواتین کیلئے نشستیں مخصوص​
[/SUB]
[SUP]دی نیوز ٹرائب Areeb Hasni Feb 20th, 2013[/SUP]

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سعودی بادشاہ عبداللہ نے شوریٰ کونسل میں خواتین کے لیے نشستیں مخصوص کرکے ٣٠ خواتین کو باضابطہ شوریٰ میں شامل کر کے ان سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ شوریٰ کونسل سعودی عرب کی قانون سازی کرتی ہے جس کا پانچواں حصہ اب خواتین کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے۔

شوریٰ میں خواتین سے حلف لینے کے بعد بادشاہ عبداللہ نے ایک تقریر بھی کی۔

سعودی بادشاہ نے خواتین سے حلف لینے کے بعد کہا کہ شوریٰ میں نشستیں آپ لوگوں کو اعزاز کے طور پر نہیں دی گئیں بلکہ معاشرے کی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے یہ آپ کو ذمہ داری کے طور پر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت بادشاہ منتخب کرتا ہے جو کہ ملک کا وزیراعظم بھی ہوتا ہے۔

سعودی بادشاہ کے فیصلے کے بعد متعدد مذہبی رہنماؤں اور علماء کی جانب سے شاہی عدالت کے باہر احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ خواتین کو شوریٰ کونسل میں نشستیں دینا اور اس طرح کے دیگر اقدامات شریعت کے خلاف ہیں۔
===================

[SUP]روزنامہ خبریں[/SUP]

سعودیہ عرب، تیس خواتین سمیت نئی شوریٰ کونسل نے حلف اٹھا لیا

ریاض : سعودی عرب میں نئی شوریٰ کونسل نے حلف اٹھا لیا۔ پہلی مرتبہ تیس خواتین کو باضابطہ طور پر کونسل کی رکنیت دے دی گئی۔

دارالحکومت ریاض میں نئی مجلس شوریٰ کی حلف برداری کی خصوصی تقریب ہوئی۔ مجلس شوریٰ میں سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو باضابطہ طور پر بیس فیصد نمائندگی دی گئی جس کے تحت تیس خواتین نے مجلس کی اراکین کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ خواتین سمیت تمام نئے اراکین سے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے حلف لیا۔
 
Top