• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی شہری نے شناخت ظاہر کئے بغیر مسلمانوں کی بھلائی کیلئے ایک ارب ریال عطیہ کردیئے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سعودی شہری نے شناخت ظاہر کئے بغیر مسلمانوں کی بھلائی کیلئے ایک ارب ریال عطیہ کردیئے !!!


جدہ: سعودی عرب کے ایک عمر رسیدہ شخص نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر ایک ارب ریال کی خطیر رقم اسلامی ترقیاتی بینک کو عطیہ کردی۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے چیرمین ڈاکٹر احمد محمد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ایک صاحب استطاعت عمر رسیدہ شہری کی جانب سے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کےلئے ایک ارب ریال کی خطیر رقم عطیہ کی گئی ہے، اس رقم سے شرائط کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک مسلم اور غیر مسلم ممالک کے پسماندہ علاقوں میں موجود مسلمانوں کے لئے 75 موبائل ڈسپنسریاں قائم کرے گا۔

ڈاکٹر احمد محمد کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک اس رقم سے پاکستان، بھارت اور یمن میں 15، افغانستان اور بنگلادیش میں 10، تاجکستان اور قرغزستان میں 5، 5 موبائل اسپتال 5 سال کے عرصے میں قائم کرے گا جب کہ 5 سال بعد دوسرے پسماندہ ممالک کے دیہاتوں میں اسپتال قائم کیے جائیں گے۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے چیرمین نے سعودی شخص کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس خطیر رقم کے سے لاکھوں مستحق مریض استفادہ حاصل کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی سعودی شہری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ مسلم دنیا کے غریب اور پسماندہ علاقوں میں شہریوں کو طبی سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ کی راہ میں خرچ کرنا خیر و برکت کا باعث ہے۔ الحمدللہ
 
Top