• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب اور امریکہ تیل کی قیمتیں کیوں گرا رہے ہیں؟ سنسنی خیز انکشاف

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب اور امریکہ تیل کی قیمتیں کیوں گرا رہے ہیں؟ سنسنی خیز انکشاف​

23 دسمبر 2014

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھا کہ سپر پاور امریکا دنیا پر اپنی دہشت مسلط کرنے کیلئے ایٹمی ہتھیاروں اور تباہ کن میزائلوں سے کام لیتا تھا لیکن آج دنیا پر تسلط قائم کرنے اور مخالف حکمرانوں کی حکومتوں کو گرانے کیلئے تیل کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔

معروف و معتبر برطانوی جریدے ”دی اکانومسٹ“ کے توانائی ایڈیٹر ایڈورڈلوکس کہتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی سے ایران اور روس کی حکومتیں گرانے کا کام لیا جا رہا ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سعودی عرب سر فہرست ہے اور ایران اس کے سب سے بڑے مخالفین میں سر فہرست ہے۔
ایران کی شامی صدر بشارالاسد کی حمایت بھی سعودی عرب کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔
دوسری جانب روس بھی شامی صدر کو مدد فراہم کر رہا ہے۔
اس صورتحال میں ایران اور روس ایک طرف جبکہ سعودی عرب اور امریکا دوسری طرف کھڑے ہیں۔

امریکا بھی ایرانی اور روسی حکومت کو گرانا چاہتا ہے اور ان کی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی رہنمائی میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت انتہائی کم کر دی گئی ہے تاکہ روسی اور ایرانی معیشت تباہ ہو جائے اور ان کی موجودہ حکومتوں کا خاتمہ ہو جائے۔ ایران اور روس پر مغربی ممالک کی طرف سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں اور انہیں اپنی معیشت چلانے کیلئے تیل کی پیداوار پر بھاری انحصار کرنا پڑتا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پچھلے پانچ ماہ کے دوران تقریباً آدھی رہ گئی ہے جس کی وجہ سے روس اور ایران کیلئے تیل بیچ کر زر مبادلہ کمانا بہت مشکل ہو چکا ہے اور ان کی معیشت شدید مسائل کا شکار ہو رہی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں تیل کی پیداوار نسبتاً سستی ہے اور اس کے پاس وسیع ذخائر ہیں یعنی اسے تیل کی کم قیمت سے کم از کم کچھ سالوں تک کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اگرچہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر امریکا کی شیل گیس انڈسٹری پر بھی پڑ رہا ہے اور اس کی دریافت اور فروخت متاثر ہو رہی ہے لیکن امریکا پر امید ہے کہ روسی اور ایرانی معیشت کی تباہی کے بعد اس کیلئے حالات بہتر ہو جائیں گے۔

اگرچہ بظاہر یہ حکمت عملی کامیاب نظر آ رہی ہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور روس پر دباﺅ انہیں انتہائی اقدامات پر مجبور کرسکتا ہے اور دنیا ایک نئی جنگ کے شعلوں میں گھر سکتی ہے۔
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
امریکا بھی ایرانی اور روسی حکومت کو گرانا چاہتا ہے اور ان کی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے
حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور ایران اور روس تینوں کافر ممالک ہیں ، بھلا امریکہ کو کیا فائدہ ملے گا اپنے ایسے دوست ملک کی معیشت گرانے کی جس کو اس نے حقیقت میں پالا ہوا ہے ۔یاد رہے کہ امریکہ کبھی بھی کوئی ایسا حقیقتاً حملہ نہیں کرے گا جیسا کہ عراق اور افغانستان پر کیا ہے ۔ یہ صرف گرجتا ہے لیکن برستا نہیں ۔ ان سب کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے ۔
تیل سستا ہونے کی اصل وجہ دولت الاسلامیہ ہے ۔
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد اکثر تیل پیدا کرنے والے ممالک تقریباً 80 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خام تیل بیچ رہے ہیں لیکن دنیا کا کوئی بھی ملک اتنا سستا تیل نہیں بیچ رہا جتنا سستا دولت اسلامیہ ( عرفاً داعش) بیچ رہی ہے۔
شام کے بعد عراق میں بھی تیل کی کئی اہم تنصیبات دولت اسلامیہ کے قبضے میں آچکی ہیں اور ان میں شمالی صوبے کرکوک کی تنصیبات بھی شامل ہیں جنہیں ملک کی سب سے پرانی تیل تنصیبات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اخبار ”ٹائمز آف عراق“ نے عراقی وزارت خزانہ کے سینئر افسر موافق طہٰ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ کرکوک ریفائنری کے زیادہ تر حصہ پر دولت اسلامیہ کا قبضہ ہے اور یہاں سے حاصل ہونے والے تیل کو تقریباً 20 ڈالر (تقریباً 2000 پاکستانی روپے) فی بیرل کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں اس قدر سستے تیل کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
وزارت خزانہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ سفارتی ایجنسی اور وزارت تیل ان لوگوں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے جو بلیک مارکیٹ میں دولت اسلامیہ سے سستا تیل خرید رہے ہیں تاکہ بین الاقوامی برادری سے ان کا قلع قمع کرنے کی درخواست کی جاسکے۔ ایک اندازے کے مطابق دولت اسلامیہ تیل کی فروخت سے یومیہ 30 لاکھ ڈالر (تقریباً 30 کروڑ پاکستانی روپے) کمارہی ہے۔الحمدلِلہ ۔
دولت اسلامیہ نے شام میں تیل کے نئے کنوئوں کی کھدائی شروع کر دی۔
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

وقت اور حالت کی پیش نظر چند دن پہلے قوائد ضوابط میں امینڈمنٹ کی گئی ھے شائد آپ نے یہ پیغام نہیں پڑھا۔ ورنہ آپکے کمنٹس پر ضرور معلومات فراہم کی جاتی۔

محدث فورم کے قواعد وضوابط (3)
فورم پر کلمہ گو مسلمانوں کی جان ومال کو حلال قرار دینے والے کسی بھی قسم کے مواد کے شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جن حضرات کو اس قسم کی ابحاث سے دلچسپی ہو، وہ فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل پلس جیسی ویب سائیٹس کا رخ کر سکتے ہیں۔ تکفیر، خروج اور مسلمانوں میں باہمی جنگ وجدال کے بارے کسی بھی قسم کی پوسٹس شیئر کرنے کی صورت میں فورم کی رکنیت معطل کر دی جائے گی

والسلام
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
گویا کہ آپ ان مجرموں کو بھی مسلموں کے صف میں شمار کرنے کا ضد کررہے ہیں ؟
أفنجعل المجرمين كالمؤمنين مالكم كيف تحكمون۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top