• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب بمقابلہ ایشیائی شیطان بزرگ !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب بمقابلہ ایشیائی شیطان بزرگ !

(شامی و یمنی متاثرین کی بحالی کے لیے کس نے کیا امداد کی ؟وہ چشم کشا حقائق جن سے ہمارا میڈیا بے خبر ہے اور ہمارے لبرلز آنکھ بند کرکے بیلنس فارمولے کے تحت سعودی عرب اور شیطان بزرگ کو ایک کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں )

سعودی عرب
(وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کی زبانی )

"شام کا بحران شروع ہونے کے بعد تقریبا 2.4 ملین (چوبیس لاکھ) شامی لوگوں نے سعودیہ میں پناہ لی جن میں سے چھ سے سات لاکھ لوگ اب تک سعودیہ میں موجود ہیں۔ پچھلے دو سال سے تقریبا دس لاکھ یمنی سعودی عرب آئے جن میں سے تقریبا آٹھ لاکھ ابھی تک سعودیہ میں مقیم ہیں۔ ان شامی اور یمنی لوگوں میں سے ایک بھی ایسا نہیں جو پناہ گزین کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہو ، نہ ہی کوئی خیموں میں رہ رہا ہے، پچھلے برس خادم الحرمین شریفین جناب ملک سلمان نے یہ حکم دیا تھا کہ کوئی بھی شامی یا یمنی اس بحران کے دوران سعودیہ میں آئے اس کی پناہ کے انتظامات فوری طور پہ کئے جائیں ، اور اسے کام کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے تاکہ وہ آسانی سے جاب سٹارٹ کر سکے ان کو قانونی سٹیٹس دیا جائے۔ان کو میڈیکل اور ہیلتھ کئیر کی سہولیات دی جائیں انکی فیملی کی رہائش کا انتظام کیا جائےان کے بچوں کو سکول میں داخلے دئیے جائیں سعودی عرب نہیں چاہتا کہ شامی یا یمنی پناہ گزین کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزاریں۔ اسی لئے ہم ان کو باعزت طور پہ اپنے پاس رکھتے ہیں کیونکہ ہم انھیں کیمپوں میں نہیں رکھتے اس لئے ہمارے پاس باقی ممالک کی طرح اعداد و شمار نہیں ہیں کہ کتنے شامی اور یمنی ہمارے پاس عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ سب سعودیہ میں پناہ گزین نہیں ہیں یہ سب ہمارے معزز مہمان ہیں اور تب تک ہیں جب تک ان لوگوں کو امن نہیں مل جاتا انکے گھروں کی دوبارہ سے تعمیر وتصحیح نہیں ہو جاتی ہم یہ سب کچھ دنیا کو نہیں بتاتے کیونکہ ہم اس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے ہم یہ سب مظلوموں کی مدد کے لئے کر رہے ہیں اور کریڈٹ لئے بغیر کرتے رہیں گے۔"

شیطان بزرگ :

حزب اللہ ، ملیشیا اور پاسداران کے خفیہ دستوں کے زریعے شام سے لیکر یمن تک زمینی حملوں کی صورت چھ لاکھ معصوم شہریوں کا قتل عام، روس کے ساتھ مل کر آسمان سے جنگی طیاروں کے ذریعے بارود کی بارش ،اپنے ملک میں کتنے متاثرین کو جگہ دی ؟ متاثرین کی بحالی کے لیے کیا کیا؟ جواب ۔نفی !!

فردوس جمال

ویڈیو​

 
Top