• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب مصر کو پانچ برس تک تیل دے گا: شاہ سلمان

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب مصر کو پانچ برس تک تیل دے گا: شاہ سلمان

قاہرہ میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 30 ریال تک بڑھانے کا شاہی فرمان بھی جاری
بدھ 16 دسمبر 2015م
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پانچ سال کے لیے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی مصر میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر 30 ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض حکومت نے قاہرہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور ہم آہنگی کے فروغ کی ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان اور مصری صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے درمیان 11 نومبر کو طے پائے سمجھوتے کو عملی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ماہ شاہ سلمان اور مصری صدر فتاح السیسی کے درمیان ریاض میں اہم ملاقات ہوئی تھی۔دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے مختلف معاہدوں کی منظوری دی تھی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مصری وزیراعظم شریف اسماعیل محمد اور دیگر رہ نما موجود تھے۔

شاہ سلمان نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے پانچ سال کے لیے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ مصر میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر تیس ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ مصری صدر اور سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد تیسری ملاقات ریاض میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیراعظم انجینیر شریف اسماعیل محمد اور ان کی کابینہ نے سعودی عرب کی طرف سے اقتصادی شعبے میں تعاون اور قاہرہ کے مفادات کے تحفظ پر ریاض کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ح
 
Top