• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں بھارت کے وزیراعظم مودی کا پرتپاک استقبال

شمولیت
فروری 04، 2016
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
شیخ جہیمان العتیبی رحمہ اللہ صیح العقیدہ عالمِ دین تھے جنھوں نے اپنی استطاعت کے مواق عرب کے لوگوں کو توحید کی دعوت دی اور ملتِ ابراھیم علیہ السلام کی اتباع اور دینِ حنیف کی پیروی کی طرف بلایا اور ہر قسم کے شرک اور طاغوت سے بیزاری اور برات کا برملا اعلان کیا ... شیخ رحمہ اللہ کی توحید عقیدہ و منھج اور طواغیت سے برات کے اوپر بہت سی تصانیف ہیں جن کا عربی متن ڈھونڈنے سے مل جاتا ہے جس سے ان کے عقیدے اور منھج کی پختگی اور صداقت کا ثبوت ملتا ہے اور ان کی ایک کتاب کا اُردو ترجمہ بھی کیا گیا ہے جو باآسانی ویب سائٹ پرمل جائے گا ... اور شیخ رحمہ اللہ نے نہ صرف زبان سے جرات مندانہ انداز میں کسی ملامت کی پرواہ کئے بغیر دعوت حق دی بلکہ دعوت تبلیغ کے ساتھ شیخ رحمہ اللہ نے جہاد کے سب سے اعلی درجہ پر عمل کرتے ہوئے طواغیت کے خلاف اللہ کے حکم کے موافق علمِ جہاد بلند کیا جس کا مقصد فقط اللہ کی دین کی مدد اور اعلائے کلمتہ اللہ تھا ... اور بعض علما و مجاہدین حق نے شیخ کو مجدد قرار دیا ہے جنہوں نے طواغیت کے خلاف جہاد کا راستہ امت کو دکھایا۔
 
شمولیت
فروری 04، 2016
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
اور جہاں تک شیخ کی طرف سے امام مہدی ہونے کا دعوی کا تعلق ہے تو اس کا باقاعدہ ثبوت شیخ کے کسی بیان سے ثابت نہیں ... اور نہ ہی کعبہ میں داخل ہوتے وقت انہوں نے ایسی کوئی بات کی ...البتہ سعودی حکومت اور میڈیا نے یہ بات مشہور کی یہ شیخ نے اپنے برادرِ نسبتی محمد بن عبداللہ قحطانی رحمہ اللہ کو امام مہدی کے طور پر پیش کیا ہے اور کعبہ میں لوگوں کو زبردستی ان کی بیعت کی طرف دعوت دی ہے، اور انہوں نے یہ چھوٹ صرف اس لیے بولا تاکہ بیت اللہ کے اندر اپنی سفاکانہ اور بہیمانہ قتل و غارت کو جواز فراہم کیا جاسکے ۔ ایک عرب مجاہد کے بقول وہ خود ان شیوخ سے ملے جنہوں نے اس عظیم جہاد میں شیخ العتیبی کے ساتھ شمولیت اختیار کی تھی اور ان سے شیخ کے اس دعویٰ کے متعلق استسفار کیا لیکن انہوں نے بھی کبھی شیخ االعتیبی اور شیخ القحطانی رحمھمااللہ کے متعلق ایسی بات بیان نہیں کی ..... واللہ اعلم
 
شمولیت
فروری 04، 2016
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
شیخ رحمہ اللہ کے دفاع میں ایک مجاہد ساتھی نے کتاب لکھی ہے اور تمام شبہات کا عمدہ انداز میں دلائل کے ساتھ جواب دیا ہے، جس کو انگریزی ترجمہ کے ساتھ یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجہے علم نہیں کہ اس سے پہلے اس واقعہ پر اس فورم پر یا اسکے علاوہ معتبر اور محفوظ ذرائع نے کیا لکہا ہے .
انتہائی اختصار سے ، وہ تمام کے تمام کا تعلق ہم سے (اهل السنة والجماعة) ہی سے تہا ، جغرافیائی طور پر بهی انکا تعلق خلیج کی حد تک ہی تہا یعنی دیگر پر کوئی تہمت سرے سے ہے ہی نہیں ، ان پر اس وقت شیطان کا غلبہ تہا اور ان کی حرکت شیطانی حرکت تہی اور اللہ نے ان کو انکے انجام تک پہونچا دیا . باقی سب بے بنیاد باتیں ہیں اور غیر حقیقی ہیں .
معاملے کی حساسیت کی وجہ سے تشہیر نا ہوئی اور یہ بهتر بهی تہا . لیکن حساسیت اور لاعلمی کے سبب کہانیاں بنتی رہیں الف لیلوی کہانیوں کے جواز پر دلیل طلب کرنا انصاف نہیں نہ ہی ہر افواہ کا رد کرنا ضروری ہے کہ یہ بهی تشہیر کا سبب اور شر کا ایک پہلو ہے .
ہاں ایک اور معاملہ ہوا شاید 1985 میں ، تو اس وقت میں خود الریاض میں تہا .
اللہ بہتر جاننے والا ہے ۔
@اسحاق سلفی بهائی
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
شیخ رحمہ اللہ کی توحید عقیدہ و منھج اور طواغیت سے برات کے اوپر بہت سی تصانیف ہیں جن کا عربی متن ڈھونڈنے سے مل جاتا ہے
کسی ایک آدھ کتاب کا نام بھی لکھ دیں ،تاکہ کچھ "معرفت " ہمیں بھی مل جائے
بیت اللہ کے اندر اپنی سفاکانہ اور بہیمانہ قتل و غارت کو جواز فراہم کیا جاسکے ۔
سنا ہے جہیمان نے حرم مکی پر قبضہ کرکے حاضرین کو یرغمال بنالیا تھا، اگر ایسا ہے تو سوال یہ کہ شرعاً اس کا حکم کیا ہے؟
ـــــــــــــــــــــــــــ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

عبداللہ ہندی نام کا ممبر نے یہاں جتنی بھی غیر متعلقہ پوسٹ شیئر کی ہیں کسی بھی بات میں بیلنس نہیں اس لئے تو حوالہ پیش نہیں کر پا رہا، معذرت کے ساتھ یہ طالب علمی کی عمر میں ہے اور بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے۔

جھیمان بن محمد بن سیف العتیبی، اور اس کا کزن محمد بن عبد اللہ القحطانی (جھوٹا دعوی امام مہدی) کعبۃاللہ پر قبضہ کی کوشش پر یہاں ایک ہی طویل دھاگہ میں بےشمار معلومات تھیں، تلاش کرنے پر مل نہیں رہا جو شائد سرد خانہ میں چلا گیا، اب ان معلومات کو دوبارہ اکٹھا کرنے کے لئے وقت چاہئے، خیر عبداللہ ہندی سے گذارش ہے کہ پہلے معلومات اکٹھی کرے اور اس کے بعد حوالہ کے ساتھ پیش کرے تو اس کے لئے بہتر ہو گا۔

والسلام
 
Last edited:
Top