• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں عالمگیر مقابلہ حسن اذان کاانعقاد

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
سعودی عرب میں عالمگیر مقابلہ حسن اذان کاانعقاد
سیدنا بلال کے نام سے منسوب پروگرام میں دنیا بھر سے مؤذنین کو شرکت کی دعوت
مقابلے کا مقصد عالم اسلام کے نوجوانوں کی توجہ اس اہم عبادت کی طرف مبذول کرانا ہے
ریاض(آن لائن) مقابلہ حسن قرأت مختلف مسلمان ملکو ںمیں کسی نہ کسی شکل میں ہوتا ر ہاہے۔ لیکن تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب میں بہترین اذان دینے کا بین الاقوامی مقابلہ حسن اذان منعقد کیا جارہا ہے۔ العربیہ کے مطابق ''مقابلہ بلال بن رباح'' کے نام سے شروع کئے جانے والے اس منفر دمقابلے میں دنیابھر کے موذنین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مقابلے کے منتظم ڈاکٹر علی الثمراتی نے میڈیا کو بتای اکہ انہوں نے مقابلے کے لئے بلال بن رباح کانام اس لئے چنا تاکہ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پسندیدہ موذن حضرت بلال سے ایک نسبت ہوجائے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر علی الثمرانی کا کہناتھا کہ موجودہ دور میں مسلمان نوجوان اذان اور نماز کی اہمیت سے غافل ہوتا جارہا ہے۔ مقابلہ حسن اذان سے عالم اسلام کے نوجوان طبقے کی توجہ اس اہم عبادت کی جانب مبذول کرانا اور انہیں شرعی فرائض کی انجام دہی کی طرف مائل کرنا ہے۔ دنیا بھر سے موذنین ویب سائٹwww.belalbnrabah.comپر دی گئی معلوما ت کے مطابق فارم پر کریں اور اپنی آواز میں اذان ریکارڈ کراکر آن لائن ارسال کردیں۔
 
Top