• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب کا پرچم سرنگوں کیوں نہیں کیا جاتا؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب کا پرچم سرنگوں کیوں نہیں کیا جاتا؟
پیر 26 ستمبر 2016م
الاحساء - ابراهيم الحسين


کسی بھی بڑے حادثے یا آفت کے پیش آنے پر پرچموں کا سرنگوں کیا جانا دنیا کے تمام ممالک میں ایک رواجی انداز ہے جہاں سفارت خانوں میں پرچم کو سرنگوں کیا جاتا ہے اور تمام حکومتی دفاتر اور مراکز میں سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔ تاہم دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جس کا پرچم سرنگوں نہیں کیا جاتا اور اس ملک کا نام مملکت سعودی عرب ہے۔

سعودی عرب ہمیشہ اپنے پرچم کو بلندی پر لہراتا رکھتا ہے اور کبھی سرنگوں نہیں کرتا۔ پرچم پر "لا الہ الا الله محمد رسول الله" کی عبارت تحریر ہے۔ اس جملے کے احترام میں یہ پرچم سرنگوں نہیں کیا جاتا کیوں کہ یہ دین اسلام میں ایمان کی دو شہادتوں (گواہیوں) پر مشتمل ہے۔

اگرچہ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی وفات پر سعودی شہریوں سمیت کروڑوں عرب باشندوں کے دلوں کو شدید رنج پہنچا تھا تاہم سعودی فرماں روا کی وفات کے غم نے بھی سعودی عرب کے پرچم کو مملکت کی فضاؤں میں اور دنیا بھر میں اس کے سفارت خانوں پر لہرانے سے نہیں روکا۔

دوسری جانب قانونی مشیر مشاری الحربی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ سعودی پرچم سے متعلق آرٹیکل 13 میں اس امر کو باور کرایا گیا ہے کہ قومی پرچم کے سرنگوں کیے جانے کی کسی طور بھی اجازت نہیں۔ یہ پرچم زمین اور سمندر کی سطح کو نہیں چھوئے گا اس لیے کہ پرچم عقیدہ توحید کے متن کا حامل ہے۔ مملکت سعودی عرب میں نظام حکومت کے آرٹیکل 3 کے مطابق ریاست کے پرچم کا رنگ سبز ہے ، پرچم کی چوڑائی اس کی لمبائی کا دو تہائی ہوگی، درمیان میں کلمہ (لا إله إلا الله محمد رسول الله) تحریر ہوگا جس کے نیچے تلوار ہو گی اور یہ پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہو گا۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
Ku k us per KALMA TAYYABA tehreer hy
یہ پرچم زمین اور سمندر کی سطح کو نہیں چھوئے گا اس لیے کہ پرچم عقیدہ توحید کے متن کا حامل ہے۔
 
Top