• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی مفتی نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے غیر شرعی قرار دیدیا !!!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
یعنی 1500 میں ایک بندہ جتنا کھانا کھائے، کھا سکتا ہے، چاہے 1500 سے زیادہ کا کھائے یا کم کا؟ کیا ایسے ہی؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جی ہاں بالکل صحیح سمجھے آپ
ویسے یار اس حساب سے واقعی میں ہوٹل والے گاہکوں کو لوٹتے ہیں، کیونکہ اب میرے جیسا بندہ اگر جائے اور اسے بوفا پیش کیا جائے تو زیادہ سے زیادہ اگر میں کھانا کھا بھی لوں تو 200 کا کھا لوں گا، پہلی بات تو مجھے بریانی کی ایک پلیٹ اور چکن قورما کی ہاف پلیٹ بھی بہت ہو جاتی ہے۔

تو اس حساب سے ہوٹل والا مجھ سے 1500 لے لے گا اور میرا 1300 کا خسارہ۔۔۔۔ دسو یار

اس 1500 میں تو میں کوئی آٹھ دس دن مزے سے کھا پی سکتا ہوں، لازمی مجھے ایک ہی دن بوفا ووفا کھا کر پیسہ برباد کرنا ہے۔

صحیح فتویٰ دیا ہے شیخ صاحب نے۔۔۔۔ میں شیخ صاحب کی تائید کرتا ہوں
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

بوفے کیا ہوتا ھے؟

کچھ ریسٹورنٹس والے ہفتہ میں ایک دن بوفے کا احتمام کرتے ہیں، جس پر خودکار سروس درکار ہوتی ھے۔ اکثر بوفے کا احتمام ان دنوں میں کیا جاتا ھے جب کاروبار میں نقصان ہو اور کسٹمر باہر نہ نکل رہے ہوں یہ ریسٹونٹس آنر پر منحصر ھے کہ وہ جگہ اور وہاں کے رہائشی لوگوں کے ذہن کے مطابق کاروبار کو بڑھانے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔

نارمل 10 مختلف قسم کے کھانے ہوتے ہیں جس پر سٹارٹر اور ڈیزرٹ اس کے علاوہ ہیں۔ سٹارٹر میں فرائی اور تندوری چیزیں ہوتی ہیں جو کھانے سے پہلے استعمال کی جاتی ہیں۔ اور ڈیزرٹ میں میٹھی چیزیں جیسے کھیر، فرنی، حلوہ ، آئس کریم وغیرہ جو کھانے کے آخر میں استعمال کی جاتی ہیں۔

سیلف سروس ھے کوئی ویٹر نہیں ملے گا، ہر کھانا ٹیبل پر سٹیل کے کیپ والے بند برتنوں میں لگا ہوتا ھے نیچے نیم آگ جل رہی ہوتی ھے تاکہ کھانا ٹھنڈا نہ ہو۔ بوفے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کھانا اتنا کھانا ھے کہ دوسرں کے سامنے مذاق بن جائیں اس پر منع نہیں ھے، بلکہ پلیٹ پکڑیں اور اپنی پسند کے مختلف کھانے تھوڑے تھوڑے پلیٹ میں ڈالیں اور ہر قسم کے ذائقہ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ فکس پرائس ھے اور اور ایک آدمی کے پیٹ کی گنجائش کے مطابق ہی قیمت وصول کی جاتی ھے پھر بھی جتنا بھی کھائیں نقصان دونوں کا نہیں۔

5 سٹار ہوٹلز اور کنکٹنگ فلائٹس پر اگر 6 گھنٹہ سے زیادہ سٹاپ آور ہو تو اس میں بھی بوفے کا فری ٹوکن ملتا ھے۔

والسلام
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کسی بھی ریسٹورنٹس پر ایک مینیو ملتا ھے جہاں تمام کھانوں کی الگ الگ قیمتیں لکھی ہوتی ہیں۔ ایک عام آدمی کسی بھی سالن پر ایک پلیٹ کا آرڈر کرتا ھے جسے روٹی، نان یا چاول کے ساتھ کھا سکتا ھے، اس کے علاوہ سلاد، کولڈ ڈرنک اور اضافی جو بھی منگوائے کا سب کی قیمت الگ الگ ہو گی اور یہ کھانا ویٹر سرو کرتے ہیں۔

بوفے کا مطلب ھے کمرہ یا دُوکان کا پیش تختہ جہاں کھانے پینے کی چیزیں خریدی جا سکیں۔ بوفے میں ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے ایک ہی قیمت ہوتی ھے جیسے عامر بھائی نے لکھا

ایک آدمی 1500 روپے میں جتنا کھانا کھانا چاہے کھا سکتا ھے۔
اسی طرح 2 آدمیوں کے کھانے کی قیمت 3000 روپے۔

بوفے میں اسطرح کھانے لگے ہوتے ہیں۔​

پلیٹ پکڑیں اور شروع ہو جائیں کوئی آپکے سر پر نہیں ہو گا۔​
والسلام​
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
ویسے یار اس حساب سے واقعی میں ہوٹل والے گاہکوں کو لوٹتے ہیں، کیونکہ اب میرے جیسا بندہ اگر جائے اور اسے بوفا پیش کیا جائے تو زیادہ سے زیادہ اگر میں کھانا کھا بھی لوں تو 200 کا کھا لوں گا، پہلی بات تو مجھے بریانی کی ایک پلیٹ اور چکن قورما کی ہاف پلیٹ بھی بہت ہو جاتی ہے۔

تو اس حساب سے ہوٹل والا مجھ سے 1500 لے لے گا اور میرا 1300 کا خسارہ۔۔۔۔ دسو یار

اس 1500 میں تو میں کوئی آٹھ دس دن مزے سے کھا پی سکتا ہوں، لازمی مجھے ایک ہی دن بوفا ووفا کھا کر پیسہ برباد کرنا ہے۔

صحیح فتویٰ دیا ہے شیخ صاحب نے۔۔۔۔ میں شیخ صاحب کی تائید کرتا ہوں
بلا مطالبہ دلیل فتویٰ مان لیا !!! ماشاء اللہ (ابتسامہ)
نوٹ :-دلیل کیا ہوتی ہے یہ تو آپ جانتے ہیں ہوں گے
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
کم آمدنی والے حضرات تو بوفے کے لئے جانا تو درکنار نام بھی نہیں لیتے مگر جولوگ اچھا کماتے ہیں اور اعلٰی قسم کے کھانے کھانے کے شوقین ہیں ان کو بوفے میں ہی فائدہ ملتا ہے کیونکہ اگر وہ بٹیر کھانا چاہیں تو وہ کسی ہائی فائی ریسٹورنٹ میں ہی مل سکتا ہے جہاں اس کی قیمت ایک پلیٹ اگر 700 روپیہ ہو اور ایک پلیٹ میں مقدار اتنی ہی ہوتی ہے جس سے دوروٹی بھی اسکے ساتھ نہ کھائی جاسکیں اور ہرن کا گوشت یا مچھلی ہی لے لیں اعلٰی قسم کی مچھلی 500 سے اوپر کی ہوتی ہے ۔ تو جو لوگ اچھا کھانا کئی قسم کا اک ہی جگہ کھانا چاھتے ہیں ان کو تو بوفے سے فائدہ ہی فائدہ ہے۔ ہاں فتویٰ جو دیا گیا ہے اس کی وجوھات کیا رہی ہیں اس بارے میں اگر تفصیل آجائے تو معلومات میں اضافہ ہوگا۔
شکریہ
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

آپ کی بات ایک حد تک درست معلوم ہوتی ہے، لیکن اس بنا پر اسے صحیح بھی نہیں کہا جا سکتا، اس سے بٹیر کھانے والوں کو فائدہ تو ہو سکتا ہے لیکن جو بٹیر نہیں کھانا چاہتا اسے نہیں، اگر ایک انسان ہرن کا گوشت کھاکر اس ١٥٠٠ روپے کو وصول کر لیتا ہے تو دوسرے لوگ ہو سکتا ہے عام چکن کھاکر ہی ١٥٠٠ روپے ادا کر دے، یہ تو وہی بات ہوئی کہ شراب کے فائدے کم اور نقصان بہت زیادہ ہوتے ہیں اور اس بنا پر شراب کو صحیح نہیں کہا جا سکتا.
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
کیا کسی شئے کو حرام قرار دینے کا ”پیمانہ“ یہی ہے جو اس فتویٰ میں اور اس فتویٰ کے حامیو ں نے پیش کئے ہیں ؟

لوئر اور مڈل لائف اسٹائل گذارنے والوں کو اپر کلاس لائف اسٹائل ”بُرا“ لگتا تو ہے۔ اور یہ بات قابل فہم بھی ہے۔ لیکن اپر کلاس لائف اسٹائل میں استعمال ہونے والی ہر شئے کو ”حرام“ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جن ”مولوی صاحبان“ کو کبھی فائیو ٹو سیون اسٹار ہوٹلز میں رہنے کا اتفاق نہیں ہوا، انہیں اگر وہاں کے بود و باش کی باتیں بتلائی جائیں تو وہ صرف “بوفے“ کو ہی نہیں بلکہ وہ پورے کے پورے سیون اسٹار ہوٹلز کو ہی حرام قرار دے دیں گے۔ بڑے بڑے رہائشی محلوں یا بنگلوں کو حرام قرار دیں گے، مہنگی گاڑیوں کو حرام قرار دیں گے، وغیرہ وغیرہ
 
Top