• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک سال میں ایک ایگزیٹ انٹری پر تردید کر دی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
’اس میں کوئی حقیقت نہیں‘ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
روزنامہ پاکستان، 29 اپریل 2016
saudi.png

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایسی رپورٹس کی تردید کر دی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کیلئے ایک سال میں صرف ایک ایگزیٹ انٹری ویزا جاری کریں گے اور واضح کیا کہ پاکستانیوں کیلئے ویزا سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔


عرب نیوز کے مطابق جدہ میں پاسپورٹ ڈیپارٹنمنٹ کے میڈیا منیجر میجر طلال الشلہوب نے کہا کہ اطلاعات غلط ہیں اور یہ فیصلہ کفیل یا کمپنی کرے گی کہ وہ اپنے ملازمین کو کتنی بار ویزا جاری کرتے ہیں، اس کی تصدیق ابشیر سسٹم کی ویب سائٹ سے بھی کی جا سکتی ہے ۔

ان کا موقف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتوں پاکستان میں یہ اطلاعات تھیں کہ پابندی لگا دی گئی جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں بے چینی پائی جاتی تھی ۔

پاکستانی قونصلیٹ نے بھی ایسی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کی طرف سے پابندی سے متعلق کوئی ہدایت نامہ موصول نہیں ہوا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اس کی تصدیق ابشیر سسٹم کی ویب سائٹ سے بھی کی جا سکتی ہے ۔
یہ غالبا ’ ابشر ‘ ( أبشر ) ہے ، جو کہ سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر موجود الیکٹرانک سروسز میں سے ایک سروس ہے ۔
 
Top