• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعيد بن قيس بن عمرو الانصاری المدنی۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
سعيد بن قيس بن عمرو الانصاری المدنی۔


آپ ثقہ ہیں ۔

امام ابن حبان نے آپ کو ثقات میں ذکر کیا چنانچہ کہا:

امام ابن حبان رحمه الله (المتوفى354)نے کہا:
سعيد بن قيس بن قهد الأنصاري والد يحيى بن سعيد يروى عن أبيه وله صحبة روى عنه ابنه يحيى بن سعيد [الثقات لابن حبان: 4/ 281]۔

نیز امام ابن حبان نے ان کی حدیث کو صحیح بھی کہا ہے ۔
اورحافظ ابن حجررحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وأخرج بن حبان في صحيحه من طريق أبي سلام عنه أحاديث صرح فيها بالتحديث ومقتضاه أنه عنده ثقة [تعجيل المنفعة ص: 204]

امام ابن خزیمہ نے بھی ان کی حدیث کو صحیح بھی کہا ہے ۔
اورحافظ ابن حجررحمہ اللہ فرماتے ہیں:
قلت صحح ابن خزيمة حديثه ومقتضاه أن يكون عنده من الثقات [تعجيل المنفعة ص: 248]

امام حاکم نے بھی ان کی حدیث کو صحیح بھی کہا ہے ۔
اورامام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
من لم يُوثق ولا ضُعِّف. فإن حُرِّج حديثُ هذا في ((الصحيحين))، فهو مُوَثَّق بذلك، وإن صَحَّح له مثلُ الترمذيِّ وابنِ خزيمة فجيِّدُ أيضاً، وإن صَحَّحَ له كالدارقطنيِّ والحاكم، فأقلُّ أحوالهِ: حُسْنُ حديثه. [الموقظة في علم مصطلح الحديث للذهبي: ص: 17،]۔


نیزامام ابن الملقن رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وَقَالَ غَيره: فِيهِ جَهَالَة، مَا رَوَى عَنهُ سُوَى ابْن خُنَيْس. وَجزم بِهَذَا الذَّهَبِيّ فِي «الْمُغنِي» فَقَالَ: لَا يعرف لَكِن صحّح الْحَاكِم حَدِيثه - كَمَا ترَى - وَكَذَا ابْن حبَان، وَهُوَ مُؤذن بمعرفته وثقته.[البدر المنير لابن الملقن: 4/ 269]۔


اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ راوی مذکور ثقہ ہیں۔
 
Top