• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلسلۂ جرح و تعدیل: ۴/ قسط: ۲

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
سلسلۂ جرح و تعدیل: ۴
قسط: ۲

*۵۔کتب کنی: -*
(جو رواۃ کنیت سے مشہور ہوتے ہیں، ان کی معرفت کے لیے محدثین نے چند کتابیں ترتیب دیں ہیں جن کا نام کتب کنی ہے)

*الاسامي و الكنى للحاكم و احمد
*الكنى للنسائي و البخاري
*الكنى و الاسماء-لمسلم و الدولابی

*٦-كتبِ القاب: -*
(القاب کا معنی محدثین کے یہاں وہ وصف ہے جو مسمی کی معرفت پر بحیثیت مدح و ذم ، بلندی و پستی پر دلالت کرے خواہ بطور نام استعمال ہو یا بطور کنیت یا نسبت)

*فتح الوهاب لحماد الانصاري
*نزهة الالباب لابن حجر
*الالقاب للشيرازی

*۷۔کتب انساب: -*
(وہ کتب جن میں قبیلوں کے اصول و فروع کے ساتھ ان سے متفرع ذیلی قبائل کا بھی بیان ہو)

*اللباب لابن أثير
*الانساب للسمعانی

*۸۔کتب مؤتلف و مختلف: -*
(وہ کتابیں جن میں ایسے رواۃ کا ذکر ہو جن کے نام یا لقب یا کنیتیں یا نسب یا نسبتیں خط میں متفق ہوں اور تلفظ میں مختلف ہوں)

*تبصير المنتبه: ابن حجر
*الإكمال لابن ماكولا
*المؤتلف للدار قطني و عبد الغني الأزدي
*تصحيفات المحدثين للعسكري

*۹۔کتب بلدان: -*
(وہ کتابیں جن میں بے شمار مقامات اور شہروں کا تذکرہ ہوتا ہے اور کبھی رواۃ کے متعلق بھی کچھ معلومات مل جاتی ہیں، بر خلاف مقامی تاریخ پر مرتب کتب کے کہ جن میں فقط کسی خاص مقام اور اس سے متعلق اہل علم کا تذکرہ ہوتا ہے۔)

*معجم البلدان لياقوت الحموي
*معجم ما استعجم من أسماء البلاد والمواضع للبكري

*۱۰۔کتبِ وفیات: -*
(ان کتابوں میں راویوں کی پیدائش اور وفات کا ذکر ہوتا ہے، جس کے ذریعہ اتصال یا انقطاعِ سند کا پتہ چلتا ہے اور بعض افراد سے روایتِ حدیث میں جھوٹے دعوے کا انکشاف بھی ہوتا ہے)

*‌وفيات الاعيان لابن خلكان
*تاريخ مواليد العلماء و وفياتهم لابی سليمان الدمشقی
*الوافی بالوفیات للصفدی

[emoji421]محمد عبد الرحمن اڑیشوی

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top