• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے سو سال مکمل ہونے نواز شریف نے بے عزت کرا دیا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پوری خبر

مسلمانوں کے خلاف لڑی جانوالی جنگ اور سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے سو سال مکمل ہونے کی تقریب میں, خلافت عثمانیہ کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے برطانوی فوجیوں کی یادگار پر میاں صاحب خراج تحسین پیش کرتے ہوئے.
آج میاں صاحب اسلام دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ جاہلیت اور لا علمی کی وجہ سے خراج تحسین کی تقریب میں موجود ہیں، کاش تھوڑی تاریخ ہی پڑھ لیتے ۔

اس پر بی بی سی نے یوں لکھا:

پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے پیر کو لندن کے سینوٹیف وار میموریل میں جنگ عظیم میں مارے جانے والے فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔
ایک صدی پہلے اتحادی فوجی جزیرہ نما گیلی پولی کے ساحلوں پر اترے تھے تاکہ سلطنتِ عثمانیہ سے ڈارڈ نیلز سٹریٹ واپس لے سکیں۔
اس سے قبل پاکستانی وزیرِ اعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم نواز شریف برطانوی وزیرِ اعظم کی دعوت پر اینزیک ڈے اور گیلی پولی کی جنگ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے برطانیہ آئے ہیں۔
دریں اثناء آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اپنے اپنے ان فوجیوں کو یاد کر رہے ہیں جو پہلی جنگ عظیم کے دوران سلطنتِ اسلامیہ کے خلاف گیلی پولی میں مارے گئے تھے۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
یہ منافق حکمران اس آیت کے مصادق ہیں -

وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ سوره البقرہ ١٤

اور جب ایمانداروں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں (طاغوت) کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف استہزا کرنے والے ہیں-
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
آج میاں صاحب اسلام دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ جاہلیت اور لا علمی کی وجہ سے خراج تحسین کی تقریب میں موجود ہیں، کاش تھوڑی تاریخ ہی پڑھ لیتے ۔
نوازشریف بھولا مشہور ہے لیکن اتنا زیادہ بھولا بھی نہیں ہے کہ وہ یہ تک نہیں جانتا ۔
اصل میں کفارسے دلی دوستی اور یا پھر ان سے ڈروخوف کے وجہ سے ایسا کرتے ہیں ۔ صرف نواز شریف نہیں بلکہ اس برطانیہ سے آزاد امریکہ کے غلام کے ہر نیٹ ورک کا یہی حال ہے ۔
وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ سوره البقرہ ١٤
یقیناََ
 
Top