• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلفیت مشعل راہ (پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا): شیخ صلاح الدین مقبول احمد مدنی

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
موجودہ جاری سازشوں میں سے کئی ایک کو صرف رو شناس کراتی نہیں بلکہ بالدلیل انکے رد کرتی ہوئی باوقار تحریر ۔ اللہ مصنف کو اجر عظیم سے نوازے اور انکی حفاظت فرمائے ۔
هر فقرہ کو توجہ سے پڑہا جائے ۔ بہت معلوماتی ، سلیس اور عمدہ انداز بیان جس میں وقار اور متانت دونوں ہے ۔
عبدالقدیر صاحب کا شکریہ بهی
والسلام
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
اس تحریر میں سب سے زیادہ سلمان حسنی صاحب کے داعش کی تعریف اور پھر رجوع پر دیاگیاہے، اگرکوئی عراق ایران جنگ کے دوران سعودی علماء کی عراق کی حمایت میں بیانات اور عراق کویت جنگ کے دوران عراق کی مخالفت کے بیانات پیش کرے اوراس پر وہ تمام باتیں لکھے جو مقبول صاحب نے سلمان صاحب کے حق میں لکھی ہیں تو سلفی حضرات کا کیاجواب ہوگا؟سوائے تاویلات اور ادھر ادھر کی ہانکنے کے۔
سلمان حسنی کو ’’رویبضہ‘‘ کہنابتاتاہے کہ مقبول صاحب اندر سے کتنے جلے بھنے ہوئے ہیں،یہ جلنابھننا ہمارے غیرمقلد حضرات کی خصوصیت بن چکی ہے، آج مقبول صاحب مولانا علی میاں کی تعریف کررہے ہیں اوریہ تعریف حب علی نہیں بلکہ بغض معاویہ ہے ورنہ غیرمقلدوں کو تونہ علی میاں پسند ہیں اورنہ سلمان صاحب۔
مقبول صاحب نے وہابیت کی تعریف میں کئی مستشرقین کے حوالے انسائیکلوپیڈیا سے دیئے ہیں اوراس پر الفضل ماشھدت بہ الاعداء کا خوبصورت جملہ مزین کیاہے لیکن اگرانسائیکلوپیڈیا پڑھنے کی اپنی صلاحیت تھوڑی مزید بڑھاتے تودیکھتے کہ مستشرقین نے اوراسی انسائیکلوپیڈیا میں صوفیاء حضرات اورتصوف کی بھی تعریف کی گئی ہے،جس کو اسی مضمون میں مقبول صاحب اسلام دشمنی سے تعبیر کرتے ہیں،اوریہی چیز ہے جس کو میٹھامیٹھا ہپ ہپ اورکڑواکڑواتھوتھو کہاجاتاہے۔
 
رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
حیدرآباد مین پگڑی والوں نے دہشت گردانہ کارروائی کی تاکہ اسے سلفیت کے سرمونڈھاجاسکے
اگرحیدرآباد سے مراد ہندوستانی حیدرآباد ہے تو پتہ نہیں مقبول صاحب کو خواب آنے لگے ہیں یاخواب میں اٹھ اٹھ کر چونکنے لگے ہیں،حیدرآباد میں کبھی رہناہوتو آپ جانیں گے کہ یہاں وہ طبقہ جس کو بریلوی کہاجاتاہے کثرت سے پگڑی استعمال کرتاہے
 
رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
یہ اوراس قسم کی تمام تحریریں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ وہ طبقہ اورہ لوگ جو نصف صدی اوراس سے بھی زائد سے امام ابوحنیفہ اورفقہ حنفی کو کیاکچھ نہیں کہتے آرہے ہیں، ایک دوتحریروں پر اس قدر بوکھلائے ہوئے ہیں کہ ہندوستان سے لے کر پاکستان تک میں آگ لگی ہوئی ہے اورجوش جنوں میں ’’کچھ نہ سمجھے خداکرے کوئی‘‘قسم کی تحریریں سپرد قلم کررہے ہیں۔مولانا سلمان ندوی صاحب یاکوئی بھی شخص اگر سمجھتاہے کہ داعش سلفی تنظیم ہے اورسلفیت سے ہی اس کوفکری غذامل رہی ہے تووہ ان کی رائے ہے،جیسے کہ نہ جانے کہ کتنے غیرمقلدین تصوف کو اسلام دشمنی کہتے نہیں تھکتے،اس کو اسلام کے خلاف سازش قراردینے کی نہ جانے کتنے تحریریں کتابوں اورنیٹ پر موجود ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے غیرمقلدین حضرات پتہ نہیں کیوں خوف زدہ ہیں ؟خوف زدہ آدمی کی فطرت ہوتی ہے کہ ذرا سی آواز پر چونک اٹھتاہے،اپنی گھبراہٹ کوچھپانے کیلئے زور زور سے بولناشروع کرتاہے ،جیساکہ دیکھاہوگاکہ سنسان راستہ میں اکیلے چلنے والے کو جب خوف لاحق ہوتاہے تو وہ کچھ گاناشروع کردیتاہے تاکہ خوف سے چھٹکارہ ملے،اب ہمارے غیرمقلدین حضرات کیوں خوف زدہ ہیں وہ تو وہی جانیں لیکن ان کی حرکتیں یہی بتارہی ہیں کہ وہ خوف زدہ ہیں۔
اگروہ خود کو طائفہ منصورہ سمجھتے ہیں تو گھبراناکیسااورخوف زدہ آدمی جیسی حرکات کیوں،حدیث میں تو اس جماعت کی خصوصیت بیان کی گئی ہے کہ وہ ہردور میں غالب رہیں گے(جو کہ آج تک غیرمقلدین کے ساتھ ہوانہیں اورنہ ہوگاان شاء اللہ)تھوڑی سی ہمت سے کام لیں،اورتنقید کو اسی طرح تنقید کی نگاہ سے دیکھیں جیساکہ وہ دوسروں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 11، 2013
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
52
اس تحریر میں سب سے زیادہ سلمان حسنی صاحب کے داعش کی تعریف اور پھر رجوع پر دیاگیاہے، اگرکوئی عراق ایران جنگ کے دوران سعودی علماء کی عراق کی حمایت میں بیانات اور عراق کویت جنگ کے دوران عراق کی مخالفت کے بیانات پیش کرے اوراس پر وہ تمام باتیں لکھے جو مقبول صاحب نے سلمان صاحب کے حق میں لکھی ہیں تو سلفی حضرات کا کیاجواب ہوگا؟سوائے تاویلات اور ادھر ادھر کی ہانکنے کے۔
سلمان حسنی کو ’’رویبضہ‘‘ کہنابتاتاہے کہ مقبول صاحب اندر سے کتنے جلے بھنے ہوئے ہیں،یہ جلنابھننا ہمارے غیرمقلد حضرات کی خصوصیت بن چکی ہے، آج مقبول صاحب مولانا علی میاں کی تعریف کررہے ہیں اوریہ تعریف حب علی نہیں بلکہ بغض معاویہ ہے ورنہ غیرمقلدوں کو تونہ علی میاں پسند ہیں اورنہ سلمان صاحب۔
مقبول صاحب نے وہابیت کی تعریف میں کئی مستشرقین کے حوالے انسائیکلوپیڈیا سے دیئے ہیں اوراس پر الفضل ماشھدت بہ الاعداء کا خوبصورت جملہ مزین کیاہے لیکن اگرانسائیکلوپیڈیا پڑھنے کی اپنی صلاحیت تھوڑی مزید بڑھاتے تودیکھتے کہ مستشرقین نے اوراسی انسائیکلوپیڈیا میں صوفیاء حضرات اورتصوف کی بھی تعریف کی گئی ہے،جس کو اسی مضمون میں مقبول صاحب اسلام دشمنی سے تعبیر کرتے ہیں،اوریہی چیز ہے جس کو میٹھامیٹھا ہپ ہپ اورکڑواکڑواتھوتھو کہاجاتاہے۔
آنجناب کی اس تحریر سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ جواب نے دل پر چوٹ کیا ہے۔
 
Top