• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلفی العقیدہ علماء احناف

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
سلفی العقیدہ علماء احناف
امام طحاوی حنفی رحمہ اللہ کی عقیدہ پر لکھی جانے والی کتاب ’’ عقیدہ طحاویہ ‘‘ اور اس کی شرح( جو امام صدر الدین ابن العز حنفی رحمہ اللہ نے کی )آج اہل سنت کے عقیدہ کی بنیادی کتاب شمار ہوتی ہے ، اس شرح پر محدث العصر ناصر الدین البانی ،مفتی اعظم ابن باز، ابن عثیمین اور صالح الفوزان رحمۃ اللہ علیہم نے تعلیقات لکھیں ۔
آج اہل حدیث مدارس میں امام ابن العز الحنفی رحمہ اللہ کی ’’ شرح عقیدہ طحاویہ ‘‘ پڑھائی جاتی ہے ۔آج بھی برصغیر کے علماء احناف میں وہ علمائے کرام موجود ہیں جو عقیدہ طحاویہ سے عقیدہ کے مسائل کو اخذ کرتے ہیں اور علم الکلام کی کتب پر رد کرتے ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ محمد انوربدخشانی حفظہ اللہ جو الجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاون میں استاد ہیں ۔ انہوں نے امام ابن العزحنفی رحمہ اللہ کی کتاب شرح العقیدۃ الطحاویہ کی تلخیص فرمائی ہے ۔کتاب کے مقدمے میں لکھتے ہیں :
ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ ایمان اور عقیدہ کی اصلاح میں کوئی کمی نہ چھوڑے لیکن افسوس ہمارے مدارس اور جامعات میں کوئی ایسی کتاب نہیں جو کتاب و سنت سے ماخوذ خالص اسلامی عقیدہ پر مشتمل ہو بلکہ ہمارے علاقوں میں مدت سے جو کتاب معروف ہے اور جس پر ہم فخر کرتے ہیں ۔وہ علامہ تفتازانی کی کتاب شرح عقائد النسفیہ ہے …علامہ صاحب علم الکلام،بلاغہ و معقول کے امام تھے …
اس کتاب میں کتاب و سنت پر دلالت کرنے والے خالص اسلامی عقائد نہیں ہیں بلکہ اس میں فلسفی عقائد ہیں … فلسفی عقائد وہ ہیں جو علم الکلام کے علماء نے معتزلہ اور فلاسفہ کے ساتھ مناظروں میں اختیار کیے تھے … پس میں نے اللہ کی توفیق سے کتاب و سنت سے ثابت شدہ ضروری عقائد جمع کیے ہیں جن پر اس امت کے سلف کا اجماع ہے۔‘‘(تلخیص شرح العقیدہ الطحاویہ)
شیخ یوسف العیری کے ایک سوال کے جواب میں مفتی نظام الدین شامزئی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’ عموما دیوبندی اشعری اور ماتریدی ہیں لیکن ان میں اہل سنت بھی پائے جاتے ہیں ۔میں لوگوں کے سامنے حق منہج کو واضح کرتا ہوں جو کہ سلف کا منہج ہے اور میں خلف کے منہج سے انہیں ڈراتا ہوں… طالبان کے مفتی اعظم میرے شاگردوں میں سے ہیں اوراسی طرح عبداللہ ذاکری جو کہ بڑے علماء میں سے ہیں، وہ بھی اسی منہج پر ہیں، ہم حق بات بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘ (المیزان لحرکۃ )
ڈاکٹر سید شفیق الرحمن
 
Top