• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلمان تاثیر قتل کیس ٗمقدمہ کسی طور بھی فوجی عدالت میں نہیں بھیجا جائیگا ٗ اسلام آباد ہائی کورٹ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سلمان تاثیر قتل کیس ٗمقدمہ کسی طور بھی فوجی عدالت میں نہیں بھیجا جائیگا ٗ اسلام آباد ہائی کورٹ

03 فروری 2015

ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں آئی ہیں کہ میر ے موکل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جا رہا ہے ٗ وکیل خواجہ محمد شریف

اپیل عدالت میں ہے ٗ مقدمہ ٹرائل کورٹ میں نہیں بھیجا جاسکتا ٗ ججز کے ریمارکس

سلمان تاثیر کے ورثا خودمقدمے میں دلچسپی نہیں رکھتے ٗعدالت میں حاضر نہیں ہوئے ٗ وکیل ممتاز قادری

نوٹس جاری کر رکھا ہے ٗ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر اس معاملے کو دیکھا جائیگا ٗ عدالت عالیہ

اسلام آباد (قدرت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گور نر پنجاب سلمان تاثیر قتل کے مقدمے میں موت کی سزا پانے والے ممتاز قادری کی درخواست کی سماعت کے دور ان کہا ہے کہ یہ مقدمہ کسی طور بھی فوجی عدالت میں نہیں بھیجا جائیگا ٗ اپیل عدالت میں ہے ٗ مقدمہ ٹرائل کورٹ میں نہیں بھیجا جاسکتامنگل کو جسٹس نورالحق قریشی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کیخلاف عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران مجرم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرم ممتاز قادری کے وکیل اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے دلائل کے دوران ان تحفظات کا اظہار کیا کہ ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں آئی ہیں کہ ان کے موکل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جا رہا ہے سلمان تاثیر کے ورثا خود اس مقدمے میں دلچسپی نہیں رکھتے اس لیے وہ اس درخواست کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اس ضمن میں اْنھیں نوٹس جاری کر رکھا ہے اور اگر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر اس معاملے کو دیکھا جائیگاخواجہ شریف نے اس مقدمے میں پیش ہونے والے 14 گواہوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سلمان تاثیر نے ایک غیر مسلم سے بھی شادی کر رکھی تھی جن سے اْن کا ایک بیٹا آتش تاثیر بھی ہے۔ بی بی سی کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران مقتول گورنر کے بیٹے شہریار تاثیر سے پوچھا گیا تو اْنھوں نے کہا کہ اْنھوں نے آتش تاثیر کا نام تو سنا ہے مگر اس سے زیادہ اس کے بارے میں نہیں جانتے۔عدالت نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ درخواست گزار اپنی درخواست پر ہی اپنے دلائل دے۔خواجہ شریف نے کہا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے اْن کے موکل سے بیان حلفی پر اقبالی بیان لیا جو کسی بھی طور پر جائز نہیں اْنھوں نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی بھی کسی ملزم سے بیان حلفی پر بیان نہیں لیا گیا۔اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل میاں رؤف اس مقدمے میں بطور استغاثہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بدھ سے اس درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی عدالت میں ہوگی۔


http://qudrat.com.pk/pakistan/03-Feb-2015/51016
 
Top