• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلمان رشدی کیخلاف فتویٰ اس کی توبہ کی صورت میں بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا، سید علی خامنہ ای

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
سلمان رشدی کیخلاف فتویٰ اس کی توبہ کی صورت میں بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا، سید علی خامنہ ای

اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ خود امام خمینی (رہ) نے فرمایا تھا کہ یہ مرتد اگر توبہ بھی کرلے یا اپنے زمانے کا سب سے بڑا زاہد بھی بن جائے، پھر بھی اس کے خلاف فتوی اپنی جگہ باقی رہے گا۔

اسلام ٹائمز۔ شیطانی آیات کتاب کے مرتد مصّنف سلمان رشدی کے مرتد ہونے کے بارے میں اسلامی جمہوری ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کا تاریخی فتویٰ اپنی جگہ برقرار ہے۔ ادارہ حفظ و نشرآثار امام خمینی (رہ) کے دفتر مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے امام خمینی (رہ) کے تاریخی فتوے پر عمل کی تاکید کا اعلان کیا ہے۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کتاب شیطانی آیات کے مرتد مصّنف سلمان رشدی کے مرتد ہونے کے بارے میں اسلامی جمہوری ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کا تاریخی فتوی اپنی جگہ پر باقی ہے، جسے ہرگز تبدیل نہیں کیا جاسکتا، جیسا کہ خود حضرت امام خمینی (رہ) نے فرمایا تھا کہ یہ مرتد اگر توبہ بھی کرلے یا اپنے زمانے کا سب سے بڑا زاہد بھی بن جائے، پھر بھی اس کے خلاف فتوی اپنی جگہ باقی رہے گا اور مسلمانوں پر فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ اس فتوے پر عمل کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیّد علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مرتد سلمان رشدی کے خلاف حضرت امام خمینی (رہ) کے تاریخی فتوے نے عالمی کفر کے مقابلے میں اسلام کی جنگ کے میدان میں اپنے ابتدائی ثمرات نمایاں کر دیئے، ان کا کہنا تھا کہ مغربی استکبار، جس نے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مقدسات پر حملے کو مسلمانوں کی توہین اور اسلامی بیداری کے محرکات ختم کرنے کا پیش خیمہ قرار دیا تھا، ذلت و رسوائی کے ساتھ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگيا اور انشاءاللہ مسلمانان عالم کی جاری مزاحمت کی بدولت اب کوئی توہین رسالت یا مسلمانوں کے دیگر مقدسات کی توہین و بے حرمتی کرنے کی جرات بھی نہیں کریگا۔

مرتد سلمان رشدی نے اپنی گمراہ کن کتاب شیطانی آیات سنہ 1987ء میں یہودی انتشارات کے مرکز وائیکنگ کے سربراہ گیلون ریٹکن کے کہنے پر لکھی، جس کیلئے اس مرتد نے 580 ملین پونڈ بھی حاصل کئے اور یہ اتنی بڑی رقم تھی جو بیشتر مصّنفین کے بقول اس وقت تک برطانیہ کی تاریخ میں کبھی کسی مصنف کو ادا نہیں کی گئی تھی۔ اسی زمانے میں اسلامی جمہوری ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) نے مرتد سلمان رشدی کے خلاف تاریخی فتوی جاری کیا تھا اور اس فتوے پر رّدعمل کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کی حکومت نے سلمان رشدی کی کھلی حمایت کا اعلان کر دیا اور پھر برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اس مرتد کیلئے بے انتہا سکیورٹی بڑھا دی، اور اس وقت سے ہی یہ مرتد نامعلوم مقام اور حکومت برطانیہ کے سخت حفاظتی انتظامات میں زندگی بسر کر رہا ہے، جبکہ اس ملعون کی حفاظت پر آنے والے سالانہ اخراجات کی رقم اتنی زیادہ ہے کہ برطانیہ کے ولیعہد کو بھی ایکبار یہ اعلان کرنا پڑا کہ سلمان رشدی، برطانیہ کے ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے سب سے زیادہ اخراجات کا حامل سپاہی ہے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سلمان رشدی کیخلاف فتویٰ اس کی توبہ کی صورت میں بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا، سید علی خامنہ ای
یہ تو خودرافضی ہے۔۔۔
سمجھ نہیں آئی ۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
شیعہ رافضیہ کی حقیقت اور اُن کی سیاہ تاریخ جاننے کے لئے درج ذیل کُتب کا مطالعہ کریں۔۔۔​

١۔ حقیقۃ المقاومۃ
(تحریک مزاحمت کی حقیقت)
تالیف عبدالمنعم شفیق۔
٢۔ خیانات الشیعہ واثرھا فی ھزائم الامۃ الاسلامیۃ
(شیعہ کی خیانتیں اور اُمت مسلمہ کی شکست میں ان کی اثرات)۔
عماد حسین۔
٣۔ اثر الحرکات الباطنیہ فی عرقلۃ الجھاد ضد الصلیبین
(یوسف الشیخ عبد (باطنی شیعہ تحریکوں کا یہودیوں کے خلاف جہاد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا)۔
٤۔ وجاء دور المحوس
(مجوسی دور واپس آگیا)۔
عبداللہ الغریب۔

٥۔ (امل) المخیمات الفلسطینیۃ
شیعہ تنظیم آمل اور فلسطینی پناہ گزین کیمپ)۔
مؤلف عبداللہ الغریب۔

٦۔ احوال اھل السنۃ فی ایران
(ایران میں اہلسنت کے حالات)۔
عبداللہ الغریب۔

٧۔ الخمینی والوجہ الاخر
(خمینی کا دوسرا چہرہ)
زید العیص۔

٨۔ الاعنداءات الباطنیۃ علی المقداست الاسلامیۃ
(اسلامی مقدس مقامات پر شیعہ باطنیہ کے ظلم)۔
کامل الدقس۔

٩۔ پرونو کولات امات فم حول الحرمین
(قم کے علماء کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے متعلق خفیہ سازشی منصوبے)۔
عبداللہ الغفاری۔

١٠۔ الصفویون والدولۃ العثمانیۃ۔
(دولت عثمانیہ کے خلاف شیعوں کا کردار)۔
مؤلف! علوی عطرجی۔

١١۔ الخمینیہ ورثیۃ الحرکات الحاقدۃ
ولید الاعظمی
١٢۔ حتی الاننخدع
(تاکہ ہم دھوکہ نہ کھائیں۔
عبداللہ الموصلی۔
١٣۔ علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ کی کتب ملاحظہ کیجئے۔
١۔ الشیعہ والتشیع۔
٢۔ الشیعۃ والسنۃ۔
٣۔ الشیعہ والقرآن۔ وغیرہ۔۔۔
 
شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
مجھے بھی خود حیرت ہوئی یہ پوسٹ پڑھ کر یہ تو خود رافضی ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور امہات المومنین کا دشمن ۔یہ اللہ کا دشمن تقیہ کررہا ہے
یہ تو خودرافضی ہے۔۔۔
سمجھ نہیں آئی ۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
مجھے بھی خود حیرت ہوئی یہ پوسٹ پڑھ کر یہ تو خود رافضی ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور امہات المومنین کا دشمن ۔یہ اللہ کا دشمن تقیہ کررہا ہے
مجھے حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ عوام الناس کیون بیدار نہیں ہوتے اگر یہ لوگ پاکستان پر چھا گئے جیسے عدلیہ، پولیس، افواج پاکستان، بینک، تو سنیوں کا یہ ہی حشر کرنا ہے جو انہوں نے ایران میں اور شام میں بپا کر رکھا ہے۔۔۔ لہذا وہ لوگ جو شیعہ سنی بھائی بھائی کا نعرہ لگاتے ہیں علماء کو چاہئے کہ وہ اس کے خلاف فتوٰی صادر کریں کے یہ شرعا حرام ہے۔۔۔ اور ذلالت دیکھیں کے شیعہ کا نام پہلے آتا ہے اس نعرے میں یہ بھی لمحہ فکریہ ہے، اور شیعہ رافضی کا دین میں قطعی کوئی بھی حصہ نہیں ہے یہ بھی سامنے لائیں۔۔۔لوگوں کے پا س عقل ہوتے ہوئے بھی وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اور ام المومنین کی شان میں گستاخی کرنے والے کو کیسے بھائی مان سکتے ہیں میری سمجھ سے بات باہر ہے۔۔۔
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
مجھے حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ عوام الناس کیون بیدار نہیں ہوتے اگر یہ لوگ پاکستان پر چھا گئے جیسے عدلیہ، پولیس، افواج پاکستان، بینک، تو سنیوں کا یہ ہی حشر کرنا ہے جو انہوں نے ایران میں اور شام میں بپا کر رکھا ہے۔۔۔
بھائی گمان فاسد کا کوئی فائدہ؟
اللہ کے فضل سے انکی یہ اوقات ہی نہیں ۔
اگرتو یہ اپنے شر سے رک جائیں تو یہ انکے اپنے حق میں بہتر ہوگا، وگر نہ انکا حشر وہی ہوگا جو انکے آباء کا ہوتا آیا ہے ۔ ۔ صلاح الدین ایوبی کی تاریخ ان کے ساتھ معاملات جاننے کے لئے کافی ہے۔
ہاں اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کچھ لوگ بدلہ کے چکر میں ایسے اندھیں ہوں کہ ان لوگوں کو بھی دانستہ قتل کریں جہ جن کی حرمت اسلام میں آئی ہے،،،
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
خان جی میں نے تقیہ کا مطلب پوچھا ہے؟ معذرت کے ساتھ
بھائی تقیہ کا مطلب سمجھئیے
'تقیہ'' کا معنی و مفہوم سب کے لئے واضح ہے۔ عام طور پر اس لفظ سے یہ مراد لی جاتی ہے کہ کوئی شخص اپنا عقیدہ و مذہب مخفی رکھے اور ایسا ظاہر کرے کہ اس کا مخاطب اس کے حقیقی عقیدہ و مذہب سے آگاہ نہ ہو، اگرچہ تقیہ کے لغوی معنی پرہیزگاری کے ہیں اور قرآن و نہج البلاغہ میں ان ہی معنی میں استعمال ہوا ہے۔ولو لفظ تقیہ قرآن میں نہیں ہے لیکن لفظ ''تقاة'' جو کہ تقیہ اور تقویٰ کے مترادف ہے، آیۂ (اِتَّقُواْ اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِہِ)١ میں آیا ہے۔
لنک
 
Top